خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 370 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 370

* 1942 370 خطبات محمود کہ کہاں تک خدمتِ خلق کی وجہ سے ہماری مخالفت ہوتی ہے اور کہاں تک اس میں ہمارے نفس کا دخل ہے۔اگر مزاج میں درشتی ہے ، اخلاق میں کمی ہے تو سمجھ لینا چاہئے کہ یہ مخالفت خدا کے لئے نہیں، ہمارے نفسوں کی وجہ سے ہے اور اس لئے اصلاح نفس کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔لیکن اگر اخلاق میں نقص اور مزاج میں سختی نہیں تو سمجھ لینا چاہئے کہ مخالفت خدا تعالیٰ کے لئے ہو رہی ہے اور جو تکالیف آئیں انہیں انعام اور ثواب سمجھنا چاہئے۔پس اس پر فتن زمانہ میں قریب ترین انجام کی طرف امید کی نگاہ مت ڈالو۔اللہ تعالیٰ تمہارے لئے زیادہ سے زیادہ مشکلات پیدا کرے گا، گو اگر ہم نے اسے راضی رکھا تو ساتھ ہی ان کا تریاق بھی مہیا کر تا رہے گا لیکن آگ ضرور جلے گی اور بھٹیاں ضرور بھڑ کائی جائیں گی۔خوب یاد رکھو کہ کبھی کسی مذہبی جماعت نے ترقی نہیں کی جب تک کہ وہ خدا تعالیٰ کے لئے آگ میں نہ چلی ہو اور خون کی ندیوں میں سے نہ گزری ہو۔پس یہ دعائیں نہ کرو کہ فتنے پیدانہ ہوں کیونکہ وہ اسلام کی ترقی کے لئے پید اہو رہے ہیں اور کسی کی دعائیں انہیں پیدا ہونے سے روک نہ سکیں گی۔افراد سے متعلق فتن دعاؤں سے رک جاتے ہیں۔کسی کے گھر میں بیماری ہو تو وہ دعا سے رک سکتی ہے، کسی کے رشتہ دار پر مقدمہ ہو تو وہ اس سے بچ سکتا ہے، کوئی مقروض ہو جائے تو دعا سے اس کا قرضہ اترنے کے سامان پیدا ہو سکتے ہیں، کسی کو ذلت پہنچی ہو تو اس کی عزت قائم ہو سکتی ہے، کسی کے گھر میں جہالت ہو تو علم آ سکتا ہے لیکن وہ عذاب جو دنیا پر مذہب کی ترقی اور حقیقی انقلاب پیدا کرنے کے لئے آتے ہیں وہ ٹلا نہیں کرتے۔ہاں دعاؤں سے تمہارے حق میں ان کی تلخی میں کمی ہو سکتی ہے۔پس یہ امید نہ رکھو کہ یہ فتنے ٹل جائیں گے اور یہ دعائیں بھی نہ کرو کہ وہ ٹل جائیں۔ہاں یہ دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کی تلخی کو اسلام اور احمدیت کے لئے کم کر دے۔یہ فتن آئیں گے ضرور۔ایک فتنہ شکل تبدیل کر کے دوسری شکل میں آئے گا، وہ شکل بدل لے گا اور تیسری صورت میں آئے گا اور اس کے بعد چوتھی میں اور اسی طرح فتنے آتے جائیں گے جب تک کہ ایک طرف تو جماعت احمد یہ اس خلا کو پُر کرنے کے قابل نہ ہو جائے اور دوسری طرف دنیا اسے پر کرنے کی اجازت نہ دے دے۔جب تک یہ نہ ہو گا فتنے رک نہیں سکتے اور انقلاب کے سامان دور نہ ہوں گے۔پس انہیں روکنے