خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 371 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 371

* 1942 371 خطبات محمود کے لئے دعائیں نہ کرو۔ہاں اپنی ذات کے لئے دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ان سے بچائے۔ذاتی طور پر فتن سے بچنے کی دعائیں قبول ہو سکتی ہیں۔ہزاروں صحابہ رسول کریم صلی علیم کے ساتھ جنگوں میں جاتے تھے مگر کیا سارے مارے جاتے تھے۔مائیں اپنے بچوں کو بھیجتی تھیں، تو کیا وہ یہ دعائیں کرتی تھیں کہ وہ مارے جائیں، نہیں۔اگر ایک طرف وہ ان کو میدانِ جہاد میں بھیجتیں اور تاکید کرتیں کہ پیچھے نہ ہٹنا۔وہاں وہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعائیں بھی کرتی تھیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مظفر و منصور زندہ واپس لائے۔میں نے خنساء کا واقعہ کئی بار بیان کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیٹوں کو یہی نصیحت کی تھی کہ یا فتح حاصل کر کے واپس آنا اور یا پھر لڑتے لڑتے مر جانا۔اگر شکست کھا کر تم زندہ لوٹے تو میں قیامت کے دن تمہیں اپنا دودھ نہ بخشوں گی۔لیکن کیا وہ چاہتی تھیں کہ ان کے بیٹے مارے جائیں۔ان کے بیٹے جب میدان جنگ میں چلے گئے تو وہ خود خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ میں گر گئیں اور رو رو کر دعائیں کرنے لگیں کہ اے اللہ میں نے تو اپنے بیٹوں کو مرنے کے لئے بھیج دیا ہے مگر تیرے اختیار میں ہے کہ ان کو زندہ بھی رکھ لے اور مسلمانوں کو فتح بھی دے دے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کی دعاؤں کو سنا، مسلمانوں کو فتح بھی نصیب ہوئی اور ان کے بیٹے بھی واپس آگئے۔پس یہ دعائیں کرو کہ وہ قربانیاں جو تمہیں کرنی پڑیں گی تم کو بھسم نہ کر دیں۔فتنوں کے آنے کے لئے تیار رہو مگر ان کے زہر سے بچنے کے لئے دعائیں کرتے رہو۔دیکھو جب حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے صلیب پر لٹکائے جانے کا وقت آیا تو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اے اللہ اگر ہو سکے تو یہ پیالہ مجھ سے ٹلا دے لیکن اگر یہ تیری مرضی کے خلاف ہے تو نہ سہی۔مومن یہ دعا کبھی نہیں کرتا کہ اللہ تعالیٰ کا عذاب آئے اور مجھے مار دے۔یہ دعا مومن کی نہیں بلکہ ایک جاہل اور متھور کی ہو سکتی ہے۔مومن ابتلاؤں سے بچنے کی دعائیں ضرور کرتا ہے لیکن ابتلا کے پیش آجانے پر پیچھے ہٹنے کی کوشش نہیں کرتا۔اس کا دل چاہتا ہے کہ عذاب ٹل جائے، وہ ابتلا میں نہ ڈالا جائے اور اسے مزید خدمت دین و خدمتِ خلق کا موقع مل سکے مگر جب مشکلات آتی ہیں تو پیچھے نہیں بنتا۔جنگ کے موقع پر وہ اس مقام پر کودتا ہے جو زیادہ سے زیادہ خطر ناک ہو۔یہ دونوں چیزیں مل کر ایک مومن کو کامل بناتی ہیں۔حضرت عیسی علیہ السلام