خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 214 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 214

* 1942 214 خطبات محمود صا الله سة علوم منڈواتے ہی ہیں۔احمدیوں میں سے بھی ایک حصہ ڈاڑھی منڈواتا ہے اور باوجو د بار بار سمجھانے کے وہ اپنے اس فعل سے باز نہیں آتا۔یوں وہ کہیں گے ہم اسلام کے لئے قربان، ہم احمدیت کے لئے قربان مگر اس شخص کی قربانی کے دعوی پر کوئی احمق ہی یقین کر سکتا ہے جو رسول کریم ملی ایم کے صریح احکام کی عَلَی الاغلان نافرمانی کرتا اور پھر قربانی اور محبت کا بھی دعویٰ کرتا چلا جاتا ہے۔میرے نزدیک تو وہ شخص بڑا احمق ہے جو اسلام کی عزت اور شریعت کی عزت اور رسول کریم صلی للی نیم کی عزت کے قیام کے لئے ایسے شخصوں پر اعتبار کر لیتا ہے جو شخص رسول کریم صلی ا ظلم کی اتنی چھوٹی سی بات نہیں مان سکتا۔اس سے یہ کب توقع کی جاسکتی ہے کہ اگر اس کے سامنے کوئی بڑی بات پیش کی جائے گی تو وہ اسے مان لے گا وہ تو فوراًاکٹر کر کھڑ اہو جائے گا اور کہے گا کہ میں اس کے مطابق عمل کرنے کے لئے تیار نہیں۔جیسے گزشتہ خطبہ میں ہی میں نے بیان کیا تھا کہ کسی شخص کا ایک حد تک فرمانبرداری کرنا اس بات کی دلیل نہیں ہو سکتا کہ وہ فرمانبر دار ہے۔ممکن ہے اس کی طبیعت کا رخ ہی اسی طرف ہو اور جب اس کی طبیعت کے خلاف کوئی بات پیش ہو تو اس کا انکار کر دے۔اس صورت میں وہ فرمانبردار نہیں بلکہ اپنی طبیعت کے مطابق کام کرنے والا سمجھا جائے گا۔پس جو شخص بلا کسی ایسی وجہ کے جو شرعی طور پر اسے بری قرار م الله دے ڈاڑھی منڈواتا ہے وہ صاف طور پر اس امر کا اظہار کرتا ہے کہ محمد صلی ال نیم کے اس حکم کو ماننے کے لئے میں تیار نہیں ہوں۔یہ حکم میری مرضی کے خلاف ہے اور جو شخص محد مالی یکم کو بزبانِ حال کہہ دیتا ہے کہ آپ کا فلاں حکم چونکہ میری مرضی کے خلاف ہے۔اس لئے اس پر میں عمل نہیں کر سکتا۔اس پر میرے جیسا انسان کیا اعتبار کر سکتا ہے جو رسول کریم صلی علیکم کے خادموں کا ایک خادم ہے۔جو شخص میرے آقا کی بات نہیں مانتا اور پھر یہ توقع رکھتا ہے کہ میں اسے احمدیت کا پہلوان، اسلام کا خادم اور محمد صلی للی کم کا جاں نثار سپاہی سمجھوں۔وہ میری عقل کی بڑی توہین کرتا ہے اور دوسرے لفظوں میں اس کے یہ معنی ہیں کہ یا تو وہ مجھے پاگل سمجھتا ہے یا ایسا مغرور اور متکبر خیال کرتا ہے کہ گویا میرا خیال ہے کہ جو شخص محمد صلی ایم کی بات نہیں مانتے وہ میری ضرور مان لیں گے اور ان دونوں صورتوں میں وہ میری ہتک کرتا ہے۔پس یا تو وہ مجھے متکبر اور اپنے فہم کے مطابق نَعُوذُ بِاللہ محمد صلى الل علم سے بھی افضل خیال