خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 153 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 153

153 $1942 (14) خطبات محمود (1) واقعہ ڈلہوزی کے متعلق حکومت کا اظہار افسوس قبول کر لیا گیا ہے (2) غرباء کے لئے پانچ سو من غلہ کی تحریک اور بیرونی غرباء کی امداد کے لئے تاکید (فرمودہ 22 مئی 1942ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔قریبانو مہینے کا عرصہ گزرا کہ میں نے ایک خطبہ میں جو اسی مسجد میں میں نے پڑھا تھا۔اس واقعہ کا ذکر کیا تھا جو ڈلہوزی کے سفر میں مجھے پیش آیا۔میں نے جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ یہ واقعہ اس قسم کا ہے کہ اگر اس کی طرف گورنمنٹ مناسب توجہ نہ کرے تو جائز اور قانونی صورتوں کے ساتھ ہمیں گورنمنٹ پر دباؤ ڈالنا پڑے گا تاکہ وہ انصاف کو قائم کرے اور ظلم کا انسداد کرے۔پھر میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعت کو دوبارہ اس طرف توجہ دلائی تھی اور کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو انفرادی طور پر میں جماعت کے احباب کو ان قربانیوں کے لئے بلاؤں گا جو میرے نزدیک انصاف کے قیام کے لئے ضروری ہیں باوجود اس کے کہ میں نے کہہ دیا تھا کہ ابھی وہ وقت نہیں آیا جبکہ دوستوں کو اپنے نام پیش کرنے کی ضرورت ہو اور یہ کہ ابھی ہمیں گورنمنٹ کو وقت دینا چاہئے تا کہ اگر وہ اس واقعہ پر