خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 584 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 584

خطبات محمود 584 صا سة * 1942 نشانات دکھائے گئے ہیں۔مگر اس کے باوجود اب تک آپ کی اور آپ کی جماعت کی ہر مذہب وملت کے آدمیوں کے دلوں میں مخالفت پائی جاتی ہے۔آخر یہ حد درجہ کی مخالفت کی دلیل نہیں تو اور کیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ ﷺ کو دجال کہنے والے کی تائید کی گئی اور وہ شخص جو رسول کریم صلی ال نیم کو دجال کہنے والوں سے لڑتا تھا۔اس کے خلاف عدالتوں میں گواہی دی گئی اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے عیسائیوں کا گواہ بن کر آپ کے خلاف شہادت دی۔اس سے تم سمجھ لو کہ ہمارے خلاف لوگوں کے دلوں میں کس قدر بغض بھرا ہوا ہے۔مجھے ہمیشہ یاد رہتا ہے میں چھوٹا بچہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دفعہ ملتان تشریف لے گئے۔میں بھی آپ کے ساتھ تھا۔میری عمر اس وقت 7-8 سال کی تھی۔اس سفر کے صرف دو واقعات مجھے یاد ہیں۔یوں تو بعض واقعات مجھے اس وقت کے بھی یاد ہیں جبکہ میری عمر صرف دو سال کی تھی بلکہ ابھی چند دن ہوئے ایک دوست نے ایک واقعہ بتایا جو مجھے بھی یاد آگیا اور اس کی جو تاریخ انہوں نے بتائی اس کے لحاظ سے میری عمر اس وقت ایک سال کی بنتی ہے۔پس مجھے اتنی چھوٹی عمر کے بعض واقعات یاد ہیں لیکن اس سفر کی صرف دو باتیں میرے ذہن میں ہیں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ واپسی پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لاہور میں ٹھہرے۔وہاں ان دنوں مومی تصویر میں دکھائی جارہی تھیں جن سے مختلف بادشاہوں اور ان کے درباروں کے حالات بتائے جاتے تھے۔شیخ رحمت اللہ صاحب مالک انگلش و بیئر ہاؤس جو ان دنوں بمبئی ہاؤس ” کہلاتا تھا۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عرض کیا کہ یہ ایک علمی چیز ہے۔آپ اسے دیکھنے کے لئے تشریف لے چلیں مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انکار کر دیا۔اس کے بعد انہوں نے مجھ پر زور دینا شروع کر دیا کہ میں چل کر وہ مومی مجسمے دیکھوں۔میں چونکہ بچہ تھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیچھے پڑ گیا کہ مجھے یہ مجسمے دکھائے جائیں چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام میرے اصرار پر مجھے اپنے ساتھ لے گئے۔مختلف بادشاہوں کے حالات تصویروں کے ذریعہ دکھائے گئے تھے جن میں بعض کی موتوں اور بعض کی بیماریوں وغیرہ کا نقشہ کھینچا گیا تھا۔پس ایک تو یہ واقعہ مجھے یاد ہے۔دوسرا واقعہ جو مجھے یاد ہے وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام