خطبات محمود (جلد 23) — Page 488
488 $1942 (36) خطبات محمود تبلیغ خاص کی تحریک کے متعلق بعض امور کی وضاحت (فرمودہ 30اکتوبر 1942ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ومیں نے ایک گزشتہ خطبہ میں تبلیغ کی ایک نئی تحریک کے متعلق کچھ کہا تھا۔اس بارہ میں دوستوں کی طرف سے جو چٹھیاں موصول ہو رہی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض دوست اس کام کی تفصیلات کو سمجھے نہیں ہیں مثلاً بعض دوستوں نے لکھا ہے کہ ہم نے اس تحریک کے ماتحت ایک یا ایک سے زیادہ خطبہ نمبر جاری کر دیئے ہیں حالانکہ میرے خطبہ میں کوئی ایک لفظ بھی ایسا نہیں جس میں اس بات کی اجازت ہو کہ اس تحریک کے ماتحت دوست جس کسی کے نام چاہیں اپنے طور پر خطبہ نمبر یاسن رائز جاری کرا دیں۔پھر بعض نے لکھا ہے کہ ہم نے دفتر الفضل کو لکھ دیا ہے کہ ہماری طرف سے کسی کے نام خطبہ نمبر جاری کر دیا جائے لیکن اس بات کی اجازت کا بھی میرے خطبہ میں کوئی اشارہ تک موجود نہیں کہ دوست اخبار م لفضل ” کے عملہ کو لکھ دیں کہ وہ ان کی طرف سے خود ہی کسی کے نام خطبہ نمبر جاری کر دے بلکہ یہ پرچے جن کی اشاعت کے متعلق میں نے تحریک کی ہے وہ مرکزی فہرستوں کے مطابق تقسیم کئے جائیں گے۔اس لئے جو لوگ خود کسی کے نام پر چہ جاری کرنے کے لئے لکھ دیتے ہیں یا دفتر کو ہدایت کر دیتے ہیں کہ ان کی طرف سے کسی کے نام پر چہ جاری کر دیا جائے ان کا ایسے رنگ میں کام کرنا میری اس تحریک میں حصہ لینا نہیں کہلا سکتا بلکہ اس تحریک میں لینے والا وہی سمجھا جائے گا کہ جو اس مد میں جتنا بھی چندہ دے سکتا ہے یا دینا چاہتا ہے وہ حصہ وو