خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 405 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 405

* 1942 405 خطبات محمود جو شخص ایک بالشت بھر بھی جماعت سے الگ ہو گیا۔اس کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں گویا محمد رسول الله صلى الله کم بھی جماعت کو اتنا ضروری قرار دیتے ہیں کہ اس سے کسی کی ذرا بھی علیحدگی برداشت نہیں کر سکتے اور فرماتے ہیں۔اگر کوئی شخص ایک بالشت بھر بھی جماعت سے الگ ہوا تو اس کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہ رہا۔اس حدیث کا بھی یہی مفہوم ہے کہ جس بات پر حقیقی مسلمانوں کا سوادِ اعظم جمع ہو جائے وہ خدا کی اپنی آواز ہوتی ہے۔اسی طرح جس دعا میں جماعت کی اکثریت مشغول ہو جائے اور چھوٹے اور بڑے متفقہ طور پر اللہ تعالیٰ سے مانگنے لگیں۔اس پر بھی قبولیت کی مہر لگ جاتی ہے اور ایسی دعا عام طور پر رد نہیں کی جاتی۔چونکہ ان ایام میں بڑے اور چھوٹے ، طاقتور اور کمزور سارے ہی رات کو اٹھنے کی کوشش کرتے اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہیں إِلَّا مَا شَاءَ اللہ۔اس لئے ان دنوں کی دعائیں ایسی ہی ہوتی ہیں جیسے الہامی دعائیں ہوتی ہیں۔جس طرح مسلمانوں کے سوادِ اعظم کی آواز کو اللہ تعالیٰ اپنی آواز قرار دیتا ہے۔اسی طرح جب وہ اکٹھے ہو کر اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگتے ہیں تو ان کی دعائیں الہامی رنگ اختیار کر لیتی ہیں اور وہ اور دعاؤں کی نسبت بہت زیادہ قبول ہوتی ہیں۔اس لئے ان ایام میں ایسی دعاؤں پر خصوصیت سے زور دینا چاہئے۔جن کا قومی اور مذہبی لحاظ سے ہماری جماعت کو فائدہ ہو سکتا ہو۔لوگ اگر چہ عام طور پر ان ایام میں رات کو اٹھنے کی کوشش کیا کرتے ہیں لیکن جیسا کہ پچھلے جمعہ میں بھی میں نے بیان کیا تھا۔دوستوں کو اس بارے میں زیادہ تعہد سے کام لینا چاہئے اور کسی قسم کی غفلت کا ارتکاب نہیں کرنا چاہئے۔ہر جماعت کے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ ان ایام میں راتوں کو اٹھے اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرے تاکہ ہماری آواز اسلامی سوادِ عظم کی آواز بن سکے۔اگر ہماری جماعت کی اکثریت دعاوں سے کام نہیں لے گی تو ہماری آواز خدائی آواز قرار نہیں پائے گی مثلاً اگر سواحمد کی ہوں اور ان میں سے صرف ہیں احمدی رات کو اٹھ کر دعائیں کرتے ہوں تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ ہم نے ان ایام میں اپنی آواز کو خدائی آواز نہیں بنایا کیونکہ جماعت کی کثرت دعاؤں کے لئے نہیں اٹھی صرف اسی صورت میں جماعت کی آواز اللہ تعالیٰ اپنی آواز سمجھتا ہے۔جب اس کی اکثریت اس آواز میں شامل ہو۔اگر پچاس فی صدی سے زیادہ احمدی آجکل رات کو تہجد کے لئے اٹھیں اور اللہ تعالیٰ سے