خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 406 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 406

خطبات محمود 406 * 1942 دعائیں کریں تو چونکہ یہ تعداد نہ اٹھنے والوں سے زیادہ ہو گی۔اس لئے ان کی آواز اسلامی سواد اعظم کی آواز قرار پائے گی اور اللہ تعالیٰ ان کی آواز کو اپنی آواز قرار دے کر انہیں جلد قبول فرمالے گا لیکن اگر تھوڑی تعداد میں لوگ اٹھیں گے تو ان کی دعاؤں سے یہ نتیجہ حاصل نہیں ہو سکے گاجب تک جماعت میں یہ روح قائم رہے گی کہ اس کے مرد اور اس کی عورتیں اور اس کے بچے 50 فیصدی سے زیادہ راتوں کو اٹھیں گے اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کریں گے اس وقت تک یقیناً ان کی دعائیں انفرادی دعاؤں سے بہت زیادہ برکات کا موجب ہوں گی اور ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے غیر معمولی قبولیت کا شرف حاصل ہو گا۔پس ان ایام میں دن رات دعاؤں سے کام لو اور چونکہ یہ اجتماعی دعاؤں کے دن ہیں۔اس لئے گو اپنے لئے بھی دعائیں کرو۔اپنے عزیز واقارب کے لئے بھی دعائیں کرو اور تمہیں جو جو ضرورتیں پیش آئیں وہ سب اللہ تعالیٰ سے مانگو لیکن بعض دعائیں ایسی ہیں جو ہر شخص مانگ سکتا ہے۔ہر فرد دوسرے تمام افراد کے لئے دعا نہیں کر سکتا۔کوئی کسی غرض کے لئے دعا کرتا ہے اور کوئی کسی غرض کے لئے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے بعض دعائیں ایسی رکھی ہیں جو ہر شخص مانگ سکتا ہے اور نہ صرف مانگ سکتا ہے بلکہ اسے مانگنی چاہیں مثلاً اسلام اور احمدیت کی ترقی کی دعا، تقویٰ اللہ کے حصول کی دعاء سلسلہ کی اشاعت اور اس کے نظام کے استحکام کی دعا، یہ دعا کہ ہم سب کو اللہ تعالیٰ کے منشاء اور اس کی مرضی کے مطابق کام کرنے کی توفیق ملے اور ہمارا کوئی قدم اس کے احکام کے خلاف نہ اٹھے۔اسی طرح جو لوگ سلسلہ کی خدمت کر رہے ہیں ان کے لئے دعا۔یہ دعائیں ہیں جو ہم میں سے ہر شخص کو ہر روز کرنی چاہیں اور کبھی بھی ان سے غافل نہیں ہونا چاہیئے۔اسی طرح آجکل سینکڑوں نہیں، ہزاروں احمدی لڑائی میں گئے ہوئے ہیں۔شاید ہی کوئی ایسی جگہ ہو جہاں بڑی تعداد میں احمدی رہتے ہوں اور وہاں سے کوئی احمدی لڑائی میں نہ گیا ہو۔پھر بہت سے احمدی ہیں جو لڑائی کی وجہ سے آجکل قید ہیں اسی طرح ہمارے کئی مسلغ قید میں یا قید نما حالت میں ہیں۔ان میں سے دس بارہ تو مشرقی ایشیا میں ہی ہیں مثلاً مولوی رحمت علی صاحب ، مولوی شاہ محمد صاحب ملک عزیز احمد صاحب، مولوی محمد صادق صاحب، مولوی غلام حسین صاحب، ان کے علاوہ کچھ لو کل مبلغ ہیں جو پانچ سات ہیں