خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 366 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 366

$1942 366 (28) خطبات محمود جماعت احمدیہ کے لئے امتحان میں کامیاب ہونے کا سبق (فرمودہ 4 ستمبر 1942ء) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔”میری طبیعت چونکہ علیل ہے کل صبح تو کمر درد میں افاقہ تھا مگر کل ایک جنازہ کے ساتھ جانا پڑا اس وجہ سے یا شاید کسی اور سبب سے آج صبح سے درد زیادہ ہے اور میں کھڑا نہیں ہو سکتا۔اس لئے خطبہ اختصار سے بیان کروں گا۔میں نے بعض گزشتہ خطبات میں جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ یہ دن بہت نازک ہیں اور ایک ایسا سلسلہ مصائب اور مشکلات کا سامنے نظر آرہا ہے کہ جو اپنی شکلیں بدلتا ہوا ایک لمبے عرصہ تک چلتا چلا جائے گا۔جہاں تک تو جنگ کا تعلق ہے میں سمجھتا ہوں کہ وہ 1944ء تک یا ہو سکتا ہے کہ 1945ء تک یا اس سے بھی پہلے اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو ختم ہو جائے گی۔لیکن موجودہ جنگ ہی ایک ایسی چیز نہیں جو اپنے ساتھ فتنے لائی ہے بلکہ مختلف ممالک کے لئے جنگ کے بعد بھی فتنوں کا سلسلہ جاری رہنا مقدر معلوم ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا منشاء ہے کہ وہ دنیا میں خلا پیدا کرے۔سیاسی بھی، اقتصادی بھی اور مذہبی بھی۔اور موجودہ زمانہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اور حالات پر نظر ڈالتے ہوئے کہنا پڑتا ہے کہ سیاسی اور اقتصادی خلا سے تو سر دست ہمارا چنداں واسطہ نہ ہو گا کیونکہ ہماری جماعت کی تعداد اور اس کی طاقت ابھی اس خلا کو پورا کرنے کے لئے کافی نہیں لیکن مذہبی خلا صرف اور صرف ہماری جماعت ہی پورا کر سکتی ہے۔مگر اس خلا کا پورا کر ناصرف اس وجہ سے کہ یہ مذہبی ہے اور ہم مذہبی جماعت ہیں پر امن نہیں کہلا سکتا۔دنیا میں پر امن سے پر امن لوگوں کی بھی دوسرے مخالفت کرتے ہیں۔رسول کریم صلی ا ہم نے