خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 642 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 642

* 1941 642 خطبات محمود ادا نہیں کر سکے توجہ دلاتا ہوں کہ ان سے جو کوتاہی ہو چکی ہے اس کا دسمبر اور جنوری کے مہینہ میں ازالہ کرنے کی کوشش کریں۔اور دسمبر اور جنوری میں اپنا چندہ ادا کر دیں تاکہ نیا سال انہیں وعدہ کے ایفاء میں اور بھی پیچھے نہ ڈال دے۔میں ان کارکنوں کو بھی جنہوں نے تحریک جدید کے کام کو اپنے ذمہ لیا ہوا ہے توجہ دلاتا ہوں کہ ان کو خدا تعالیٰ نے بہت بڑے ثواب کا موقع دیا ہے۔وہ بھی بیدار ہوں اور اپنے مقام کی عظمت کو سمجھیں۔انہیں خدا تعالیٰ نے دوہرے بلکہ تہرے ثواب کا موقع عطا کیا ہوا ہے کیونکہ وہ اس چندہ میں خود بھی شامل ہوتے ہیں اور دوسروں سے بھی چندہ وصول کرتے ہیں۔پس انہیں صرف اپنے چندہ کا ہی ثواب نہیں ملتا بلکہ دوسروں سے چندہ وصول کرنے کا بھی ثواب ملتا ہے اور یہ وہ امر ہے جس کا رسول کریم صلی اللی کا فیصلہ فرما چکے ہیں۔چنانچہ آپ نے فرمایا جو شخص نیکی کرتا ہے اسے بھی ثواب ملتا ہے اور جو دوسرے کو نیکی کی تحریک کرے اُسے دُہرا ثواب ملتا ہے۔ایک خود نیکی کرنے کا اور دوسرا نیکی کی تحریک کرنے کا۔10 اسی طرح تحریک جدید کا جو کار کن اپنا چندہ ادا کرنے کے علاوہ دس آدمیوں سے چندہ وصول کر کے بھجواتا ہے اسے ان دس آدمیوں کا ثواب ملتا ہے اور جو میں آدمیوں سے چندہ وصول کر کے بھجواتا ہے اُسے ان میں آدمیوں کا ثواب ملتا ہے۔جب اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کے دروازوں کو اس طرح کھول رکھا ہے تو جو شخص اب بھی سستی سے کام لیتا ہے اس کی حالت کس قدر افسوس ناک ہے۔پس میں تحریک جدید کے کارکنوں بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ دسمبر کی ہیں تاریخ تک اپنی جماعتوں سے چندے کی فہرستیں مرتب کر کے بھجوا دیں اور جو کام باقی رہ جائے اس کی تاریخ 31 جنوری تک ہو کیونکہ جلسہ سالانہ کے بعد اپنے اپنے گھروں کو جا کر لوگ 10۔15 جنوری سے شروع کرتے ہیں۔پس پنجاب اور ان دوسرے علاقوں کے لئے جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وعدے بھیجنے کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے۔مگر وہ لوگ یقینا ہمارے کام میں سہولت پیدا کرنے والے ہوں گے جن کے وعدے میں دسمبر تک۔