خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 641 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 641

خطبات محمود 641 * 1941 کے اس آخری دور میں اپنے آپ کو آگے نکالنے کی کوشش کریں۔میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں جو اخلاص کے ساتھ اس میں حصہ لیتے رہے ہیں کہ اب یہ دور ختم ہونے والا ہے۔وہ تھکیں نہیں اور جو مقام ان کو اللہ تعالیٰ نے سات سال تک دیا ہے اسے قائم رکھنے کی کوشش کریں اور اسے مضبوطی سے پکڑ لیں۔تم اپنے باپ کی جائداد کسی کو چھینے نہیں دیتے ، تم اپنا مال کسی کو چھیننے نہیں دیتے، تم اپنا عہدہ کسی کو چھیننے نہیں دیتے۔پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایمان کے ہوتے ہوئے تم اپنا اعلیٰ روحانی مقام دوسرے کو چھیننے دو گے۔وہ میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں جو آب احمدیت میں داخل ہوئے ہیں کہ بھی اس تحریک میں شامل ہو کر اپنے بھائیوں سے آ ملیں۔جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں وہ اپنے سابق سالوں کا چندہ نئے سالوں کے ساتھ ادا کر دیں بلکہ اگر ان پر زیادہ بوجھ ہو تو تحریک کے ایک دو سال بعد تک بھی ادا کر سکتے ہیں اور اس غرض کے لئے وہ مہلت حاصل کر سکتے ہیں۔میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں جن کو خدا تعالیٰ نے نئی نوکریاں دی ہیں سینکڑوں اور ہزاروں ایسے لوگ ہیں جن کو فوجی کاموں کی وجہ وجہ سے ملازمتیں ملی ہیں اور اس طرح خدا تعالیٰ نے ان کے لئے دنیوی فضل کا دروازہ کھولا روحانی دنیا کے لئے بھی کھولنے کی کوشش کریں اور اس کے شکریے میں ایسی قربانیاں کریں جو انہیں روحانی فضلوں کا وارث کر دیں۔ہے۔وہ اسے میں یہ بھی توجہ دلاتا ہوں کہ جو لوگ وعدے کریں وہ جلد سے جلد ان کو پورا کرنے کی کوشش کریں تاکہ ان کی قربانی سے سلسلہ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔چاہئے کہ جو دوست سابقون میں شامل ہونا چاہیں وہ مارچ تک اپنے چندے ادا کر دیں۔جن سے یہ نہ ہو سکے ان کے لئے دوسرا دور جولائی کے آخر تک ہے۔وہ جولائی کے آخر تک اپنے چندے ادا کر دیں اور جن سے یہ بھی نہ ہو سکے وہ اگلے سال کے نومبر کے آخر تک اپنے چندے ادا کر دیں۔میں ان کو بھی جو اب تک سابق سال کا چندہ