خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 4 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 4

$1941 4 خطبات محمود اور وجوہ سے جن کے لئے مجبوری تھی ان کے لئے میں پہلی میعاد کو تو لمبا نہیں کرتا البتہ دوسری میعاد مقرر کر دیتا ہوں۔جو دوست اپنے خطوط 18 کو ڈاک میں ڈال دیں گے ان کے وعدے میعاد کے اندر سمجھے جائیں گے۔ہندوستان سے باہر کی جماعتوں کے لئے حسب دستور سابق وعدوں کی آخری تاریخ آخر مارچ تک اور یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ یا امریکہ کے دوسرے ملکوں کے لئے اگر وہاں کوئی احمدی ہوں تو یہ میعاد جون تک ہے۔ہے میعاد کو مختصر کرنے کی وجہ سے دوستوں نے چستی سے کام کیا ہے مگر ابھی بہت بڑی مقدار وعدوں کی باقی ہے اور دوستوں کو چاہئے کہ باقی دنوں میں اس کمی کو پورا کریں تا یہ سال پہلے سالوں کی نسبت بہتر رہے اور ان سے پیچھے نہ رہے۔اس کے بعد میں یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ تفسیر کبیر کی1730 جلدیں بک چکی ہیں اور 280 کے وعدے ہو چکے ہیں اور اس طرح گویا اگر یہ وعدے ے ہو جائیں تو دو ہزار دس جلدیں فروخت ہو جائیں گی اور قریباً ایک ہزار باقی ہ جائیں گی اور ابھی بعض بڑی بڑی جماعتیں باقی ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داری کو ادا کرنا ہے۔انہوں نے ابھی خود خریدنا ہے اور دوسروں کے پاس بھی فروخت مثلاً لاہور، امرتسر، گجرات، راولپنڈی، جہلم، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خاں، ہے۔کراچی، بمبئی، مدراس، کلکتہ، بھاگلپور، پٹنہ، لکھنؤ وغیرہ کی جماعتیں ہیں۔پھر یو۔پی کی اکثر جماعتیں ہیں، حیدر آباد اور سکندرآباد کی جماعتیں ہیں، پھر ہندوستان سے باہر کی جماعتیں ہیں اور یہ سب کوشش کریں تو بالکل معمولی کوشش سے چار پانچ ہزار جلدیں فروخت ہو سکتی ہیں۔میں سمجھتا ہوں اگر صرف لاہور کی جماعت ہی محنت سے کام کرے تو وہاں ہزار دو ہزار جلدیں ضرور لگ سکتی ہیں۔مگر یہ دیکھتے ہوئے کہ ساری جماعت پوری طرح کام نہیں کرتی اگر لاہور کی جماعت احمدیوں میں اور دوسروں میں ملا کر پانسو نسخے بھی چونکہ یہ خطبہ آٹھ دن تک شائع نہیں ہو سکا۔اب یہ میعاد 31 جنوری 1941 ء تک بڑھائی جاتی ہے۔امید ہے کہ اس عرصہ تک سب دوست اور جماعتیں اپنے وعدے دفتر میں بھجوا دیں گے۔منہ کرنا