خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 3 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 3

$1941 3 خطبات محمود گی مہر تیاری میں بہت آسانی ہو گئی۔حوالے وغیرہ بہت جلد جلد ملتے گئے اور 25 کی شام کو تینوں لیکچروں کے نوٹوں سے میں فارغ ہو چکا تھا۔یہ بھی ایک وجہ ہے کہ مجھے زیادہ کوفت نہیں ہوئی کیونکہ زیادہ محنت نہ کرنی پڑی۔اگر مضمون پیچیدہ ہو جاتا تو مجھے زیادہ محنت کرنی پڑتی اور پھر بوجھ بھی زیادہ محسوس ہوتا اور تکلیف ہوتی مگر اللہ تعالیٰ نے اس سے بچا لیا۔اس کے بعد میں احباب کو تحریک جدید کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔گو اس بات سے زیادہ تر فائدہ قادیان کے دوستوں کو ہی پہنچ سکے گا کیونکہ یہ بات ان تک آج ہی پہنچ جائے گی۔میں نے تحریک جدید کے وعدوں کے لئے آخری تاریخ 7 جنوری 1941ء مقرر کی تھی۔آج 3 ہے اور اس لحاظ سے صرف چار روز باقی ہیں اور اس تنگ وقت میں یہ بات بیرونی جماعتوں کو پہنچنی مشکل ہے۔بیرونی جماعتوں کے لئے حسب قاعدہ سابق 8 جنوری کی تاریخ آخری ہے یعنی جن خطوط پر 8 جنوری کی وہ وعدے میعاد کے اندر سمجھے جائیں گے۔آخری تاریخ تو سات ہے مگر سات کی شام کو چونکہ ڈاک نہیں نکل سکتی۔اس لئے 8 کی مہر والے خطوط میعاد کے اندر سمجھے جائیں گے۔اس دفعہ میں نے چونکہ میعاد بہت کم مقرر کی تھی اس لئے جو لوگ پوری طرح کام نہیں کر سکے اور جلسہ کی وجہ سے ان کو موقع بھی کم مل سکا ہے۔دس دن تو کم سے کم جلسے میں چلے گئے۔اس لئے ایسے لوگوں کے لئے میں اس میعاد میں توسیع نہیں کرتا البتہ جن کے لئے مجبوریاں تھیں ان کے لئے 17 جنوری دوسری میعاد مقرر کرتا ہوں۔یہ میعاد قادیان کے لوگوں کے لئے نہیں کیونکہ ان کے حالات دوسروں سے مختلف ہیں۔یہاں کے دوستوں کو اگر جلسہ میں کام کرنا پڑا ہے تو معا بعد ان کے لئے فراغت بھی ہو گئی۔انہوں نے کہیں آنا جانا نہ تھا یہیں کام شروع کرنا تھا اور یہیں ختم کر دینا تھا۔پس یہ دوسری میعاد قادیان اور قادیان کے ارد گرد یعنی جو جماعتیں جماعت قادیان کے تابع ہیں کے لئے نہیں۔ان کے لئے میعاد 8 جنوری کو ختم ہو جائے گی باہر کی جن جماعتوں کے لئے مشکلات تھیں اور جلسہ کی وجہ سے یا