خطبات محمود (جلد 22) — Page 396
* 1941 397 خطبات محمود ہے تا اللہ تعالیٰ ہمارے دشمنوں کو ناکام و نامراد کرے ، ہماری مشکلات کو دور فرمائے اور اپنی رحمت کے دروازے ہمارے لئے کھول دے۔ایسے وقت میں مسنون دعائیں بھی کرنی چاہئیں۔قرآن کریم کی دعائیں بھی بہت فائدہ دینے والی ہیں اس لئے انہیں خصوصیت کے ساتھ استعمال کیا جائے۔پھر وہ دعا بھی جو میں نے پہلے بتائی ہوئی يعنى اللّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلكَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ 1 خاص طور پر مانگنی چاہئے۔یہ رسول کریم صلی کام کی دعا ہے جسے آپ دشمنوں کے مقابلہ کے خاص مواقع پر مانگا کرتے تھے اور ہم پہلے بھی اس کا تجربہ کر چکے ہیں اور اس سے فوائد بھی حاصل کئے ہیں اس لئے پھر اسے خصوصیت کے ساتھ مانگنا چاہئے۔پھر بھی دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ان مشکلات کے وقت میں اپنے فضل سے ہمارے لئے ترقی کے سامان پیدا کر دے اور آرام و راحت کے سامان پیدا کر دے اور ان مشکلات کو بھی دور فرمائے جو زمانہ کے حالات کے لحاظ سے جماعت یا افراد جماعت کی ترقی اور ان کی راحت و آسائش میں حائل ہیں۔اس کے بعد میں مسجد کے منتظمین سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ عورتیں تین جمعوں سے محروم ہیں کہا جاتا ہے کہ لاؤڈ سپیکر خراب ہے مگر اس خرابی کی وجہ میں نہیں سمجھ سکتا۔جہاں تک مجھے علم ہے عورتوں نے بہت سا چندہ جمع کر کے دیا تھا کہ آواز بڑھانے والے آلے ان کے لئے لگا دیئے جائیں مگر بے سود۔انہوں نے رقم بھی جمع کی مگر پھر بھی ان کا حصہ خرابی کی حالت میں انہیں ملتا ہے۔اگر لاؤڈ سپیکر خراب ہو چکا ہے تو اسے ٹھیک کرانا چاہئے تھا یا اگر وہ درست ہونے کے قابل نہیں رہا تو پھر بھی ان کو بتانا چاہئے تھا تا وہ ہمت کر کے اور چندہ جمع کر کے نیا خریدنے کا انتظام کر لیتیں اور اس طرح تین جمعوں سے محروم نہ رہتیں۔" الفضل 3 اگست 1941ء) 1 ابو داود كتاب الوتر باب مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا خَافَ قَوْمًا