خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 343 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 343

* 1941 344 (21) خطبات محمود اپنے اندر غیرت پیدا کر و مگر بے رحم نہ بنو اور اپنے اندر رحم پیدا کر و مگر بے غیرت نہ بنو (فرمودہ 11 جولائی 1941ء) تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔انسانی جذبات بسا اوقات اس کی عقل کے ساتھ ٹکرا جاتے ہیں اور بسا اوقات اس کی عقل پر اس طرح پردہ پڑ جاتا ہے کہ وہ عقل کے مطالبات کو محسوس ہی نہیں کر سکتا اور اگر عقل کے مطالبات اس کے ذہن میں آتے بھی ہیں تو ان کو ناممکن قرار دے دیتا ہے۔ہزاروں ہزار واقعات دنیا میں ایسے پائے جاتے ہیں کہ لوگ اشتعال کی حالت میں خود اپنے فائدہ کو بھول جاتے ہیں اور اپنا نفع ان کی نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔سینکڑوں مائیں ایسی پائی گئی ہیں کہ جنہوں نے اپنے ہمسایہ کو نقصان پہنچانے کے لئے اپنے بچوں کو قتل کر دیا اور سینکڑوں مائیں پائی جاتی ہیں جنہوں نے دوسروں کے بچوں یا عورتوں کو قتل کرنے کے بعد اپنے بچوں کو قتل کر دیا تا معلوم ہو کہ کسی اشتعال کے ماتحت انہوں نے ایسا کیا ہے۔پھر ہزاروں ہزار انسان ایسے پائے جاتے ہیں جو ذاتی رنجشوں اور اختلافات کی بناء پر مذہب یا قوم کو چھوڑ دیتے ہیں۔ہزاروں لاکھوں انسان ایسے پائے جاتے ہیں۔جو اشتعال میں اپنے ماں باپ کو گالیاں دیتے ہیں ایک نہیں دو نہیں، سینکڑوں نہیں، ہزاروں نہیں، لاکھوں نہیں، کروڑوں مثالیں ایسی ملتی ہیں کہ اشتعال کے وقت لوگ