خطبات محمود (جلد 22) — Page 105
105 * 1941 8 خطبات محمود حقیقی کامیابی رسول کریم صلی الم کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری میں ہے (فرمودہ 7 مارچ1941ء) تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔“ میں نے بہت دفعہ جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ مذہب ایک ایسی چیز ہے جو صرف اقرار کے ساتھ ہی مکمل نہیں ہو جاتی بلکہ وہ اپنے ساتھ کئی شرائط رکھتی ہے اور جب تک ان تمام شرائط کو مد نظر نہ رکھا جائے اُس وقت تک مذہب سے پورا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔میں نے کئی دفعہ مثال دی ہے کہ تم ایک مکان کی تین دیواریں بنا کر محفوظ نہیں رہ سکتے۔اگر تین دیواریں بناؤ گے تو چوتھی طرف سے ہوا بھی آئے گی ، دھوپ بھی آئے گی، بارش بھی آئے گی۔اسی طرح چور بھی آ سکتا ہے اور دشمن بھی اس طرف حملہ کر سکتا ہے۔غرض وہ سب چیزیں جن وہ سب چیزیں جن سے بچنے کے لئے مکان بنایا جاتا ہے اس چوتھی دیوار کے نہ ہونے کی وجہ سے آجائیں گی اور تین دیواریں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکیں گی صحابہ کرام کی ترقی کی وجہ یہی تھی کہ انہوں نے اس راز کو سمجھ لیا تھا اور وہ رسول کریم صلی للی کمی کی چھوٹی سے چھوٹی بات کو بھی بڑا سمجھتے تھے۔مگر آجکل لوگوں کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ بڑی باتوں کو بھی چھوٹا قرار سے