خطبات محمود (جلد 22) — Page 681
* 1941 681 خطبات محمود کے کہ آپ لوگوں کے دلوں میں ایمان قائم کرتے آپ نے قادیان آنے کی تعلیم دے کر ان کے لئے منافقت کا رستہ کھول دیا تھا۔آخر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ریک کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ آج قادیان میں دس ہزار کے قریب جماعت احمدیہ کے افراد پائے جاتے ہیں۔ان میں سے کس کی یہاں جائدادیں تھیں یا کس کے ماں باپ یہاں کے رہنے والے تھے؟ وہ اسی لئے آئے کہ خدا تعالیٰ کے مامور اور مرسل نے کہا تھا کہ قادیان آؤ اور یہاں آکر رہو۔3 مگر یہاں آکر بقول مولوی محمد علی صاحب انہیں منافقت کا تمغہ مل گیا اور یہ انہیں اس بات کی سزا ملی کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بات کیوں مانی تھی۔غرض قادیان میں رہنے والوں کے متعلق یہ اتنا بڑا اتہام اور بہتان ہے کہ خود مولوی محمد علی صاحب بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہے۔اول تو یہی دیکھ لو کہ قادیان میں انجمن کے ملازم کتنے ہیں۔قادیان میں دس ہزار احمدی بستے ہیں ان میں سے ملازم زیادہ سے زیادہ سو دو سو ہوں گے۔اگر ان کے ساتھ ان کے بیوی بچوں کو بھی شامل کر لیا جائے تو پانچ چھ سو بن جائیں گے۔ان کے علاوہ چھ سات ہزار وہ لوگ ہیں جو زمیندار ہیں یا پیشہ ور ہیں اور ایک اچھی خاصی تعداد اُن لوگوں کی ہے جن کے باپ بھائی یا خاوند وغیرہ گورنمنٹ کی ملازمت میں ہیں اور انہوں نے اپنے بچوں یا دوسرے عزیزوں کو قادیان میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھیج دیا ہے۔ان پر بھلا انجمن کا کیا دباؤ ہو سکتا ہے یا میرا ان پر کیا دباؤ ہو سکتا ہے؟ وہ تو خود چندے دیتے اور سلسلہ کے لئے قربانیاں کرتے ہیں۔بہر حال کثرت ان لوگوں کی ہے جو پنشن یافتہ ہیں یا پیشہ ور ہیں یا زمیندار وغیرہ ہیں یا پھر قادیان میں وہ لوگ رہتے ہیں جن کے باپ اور بھائی وغیرہ گورنمنٹ کی ملازمت میں ہیں اور وہ انہیں تعلیم کے لئے اخراجات بھیج دیتے ہیں یا اگر وہ پڑھتے نہیں تو ان کا گزارہ بہر حال اپنے باپ یا بھائی کی آمد پر ہے۔اس قسم کے تمام لوگ کون سے جماعت کے دباؤ کے ماتحت ہیں اور کس طرح یہ سمجھ لیا گیا ہے کہ قادیان کی جماعت