خطبات محمود (جلد 22) — Page 529
* 1941 529 خطبات محمود کہ کوشش کریں۔انہیں اللہ تعالیٰ کی محبت کا مقام حاصل ہو جائے اور ان کا خدا ان سے راضی ہو۔صحابہ کے بہترین قوم ہونے کی دلیل یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے رَضِيَ الله عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ 5 فرما دیا۔یہ کتنی اعلی درجہ کی خوشی ہے کہ ان کا خدا ان سے راضی ہو گیا اور وہ اس سے راضی ہو گئے۔یہ ایک ایسی فضیلت ہے کہ جسے بحیثیت قوم یہ حاصل ہو جائے اس کے اندر ایسی خوبی اور ایسا کمال پیدا ہو جاتا ہے کہ اس کے سامنے دنیا کی کوئی اور قوم ٹھہر نہیں سکتی۔ہمیں دعائیں کرنی چاہئیں کہ خدا تعالیٰ کی یہ رضا ہمیں بھی حاصل ہو جائے۔خدا تعالیٰ کے خزانے تنگ نہیں ہیں وہ بڑے سے بڑے انعام بھی کر سکتا ہے اس لئے اس سے مانگتے رہنا چاہئے اور کوئی بھی چیز مانگنے میں تامل نہ کرنا چاہئے۔وہ چاہے تو سب کچھ دے سکتا ہے۔احادیث میں آتا ہے کہ سب سے آخری انسان جو دوزخ میں رہ جائے گا۔خدا تعالیٰ اسے فرمائے گا کہ ہم تمہیں دوزخ سے نکال کر باہر کھڑا کر دیتے ہیں۔بتاؤ اور کچھ تو نہ مانگو گے وہ کہے گا حضور اس سے بڑھ کر مجھے اور کیا چاہئے۔چنانچہ اسے نکال کر باہر کھڑا کر دیا جائے گا۔کچھ عرصہ بعد ڈور اسے ایک سبز سایہ دار درخت دکھائی دے گا اور وہ چاہے گا کہ اگر اس کے نیچے رہنے کا موقع مل جائے تو اس دھوپ اور گرمی سے نجات ہو جائے۔کچھ دن تو وہ اپنے وعدہ کی وجہ سے چپ رہے گا مگر آخر بے تاب ہو کر کہے گا کہ خدایا گو میں نے وعدہ کیا تھا مگر یہاں دھوپ ستاتی ہے اگر اس درخت کے نیچے رکھ دیا جائے تو پھر ٹھیک ہے۔خدا تعالیٰ فرمائے گا کہ پھر تو کچھ اور نہ مانگو گے وہ کہے گا۔نہیں حضور پھر کیا مانگنا ہے۔خدا تعالیٰ فرشتوں کو حکم دے گا اور اسے اس درخت کے نیچے جگہ مل جائے گی۔وہاں کچھ عرصه پر رہے گا اور خوش ہو گا کہ میری جنت یہی ہے پھر خدا تعالیٰ اور کچھ فاصلہ ایک اور درخت پیدا کرے گا۔جو پہلے سے بہت زیادہ سر سبز ہو گا اور جس کے نیچے پانی کے چشمے بہہ رہے ہوں گے اور وہ چاہے گا کہ اس کے نیچے اسے جگہ مل جائے۔مگر اپنے وعدہ کی وجہ سے کچھ دیر تو وہ صبر کرے گا لیکن آخر برداشت