خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 528 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 528

* 1941 528 خطبات محمود۔کرتے رہیں تا وہ اس طاقت کو غلط طور پر استعمال نہ کرے۔درود میں بھی یہی حکمت ہے۔یہ بھی ایک دعا ہی ہے جو نبی کے لئے کی جاتی ہے۔انبیاء کے بھی فوائد ہوتے ہیں۔گو اپنے اپنے مدارج کے لحاظ سے کسی کے کم اور کسی کے زیادہ اور وہ اگر چہ معصوم ہوتے ہیں مگر پھر بھی ان پر درود بھیجنے کا حکم ہے۔خلفاء اگرچہ انبیاء کی طرح معصوم تو نہیں ہوتے مگر ان کو بھی ایک عصمتِ صغریٰ حاصل ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ان کو ایسی غلطی میں پڑنے سے بچاتا ہے جس کے نتیجہ میں دین کو نقصان پہنچ سکتا ہو۔نبی کا ہر فعل اپنی ذات میں معصوم ہوتا ہے مگر خلفاء کے افعال بحیثیت مجموعی خد اتعالیٰ کی حفاظت کے نیچے ہوتے ہیں۔مگر پھر بھی انبیاء کے لئے بھی اور خلفاء کے لئے بھی دعائیں کرنے کا حکم ہے جس کی ایک واضح مثال درود ہے۔جس میں نبی اور اس کی آل کے لئے جس میں خلفاء سب سے زیادہ حق کے ساتھ شامل ہیں دعا کی جاتی ہے۔اسی طرح جو دنیوی حاکم ظالم ہو اس کے لئے بھی خدا تعالیٰ دعائیں کرنی چاہئیں کہ وہ اسے ہدایت دے اور جب کسی کو طاقت ملنے کی دعا کی جائے تو ساتھ ہی یہ دعا بھی ضروری ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے انصاف کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔پھر یہ بھی دعا کرنی چاہئے کہ سلسلہ ہر لحاظ سے ترقی کرے اور احباب جماعت کو بھی ہر طرح کی ترقی حاصل ہو۔اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں پر ملائکہ نازل کرے۔تا ہماری ایمانی قوت میں اضافہ ہو اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہمارے تعلقات ایسے بڑھیں کہ ہم اس سے ، خوش ہو جائیں اور وہ ہم سے خوش ہو جائے اور ہماری زندگیاں آلائشوں سے پاک ہو جائیں اور ہمیں وہ مقام حاصل ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں آ جائیں۔اور اگر یہ حالت پیدا ہو جائے تو گو ہمیں دنیوی برتری حاصل نہ ہو مگر دل کی خوشی انتہائی طور پر حاصل ہو جائے گی۔دنیا میں مائیں کتنے دکھ اور تکالیف اٹھاتی ہیں مگر جب بچے یا خاوند کی طرف سے محبت کا ایک لفظ بھی بولا جائے تو ان کے سب دکھ دور ہو جاتے ہیں اور جسے اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل ہو جائے اس کی خوشی کا کون اندازہ کر سکتا ہے۔پس دوستوں کو چاہئے ہم