خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 468 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 468

* 1941 468 28 خطبات محمود رمضان کے بابرکت مہینہ کے فیوض سے فائدہ حاصل کریں ہے تشهد (فرموده 19 ستمبر 1941ء) تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔“ چونکہ عنقریب رمضان شریف کا مہینہ شروع ہونے والا ہے اس لئے سب میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ جہاں تک ہو سکے اس بابرکت مہینہ کے فیوض سے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔میرے نزدیک قرآن کریم کی آیت که شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ 1 اس مہینہ کی برکات اور اس کے فیوض کو ایسا واضح کرتی ہے کہ انسان کے دل میں اس کی اہمیت خود بخود پیدا ہو جس مہینہ کا اللہ تعالیٰ نے اس بات کے لئے انتخاب فرمایا ہو کہ ابتدائے قرآن اس میں نازل ہو اور جس میں جبریل اس وقت تک کے نازل شدہ قرآن کو ہمیشہ دہراتے رہتے ہوں۔2 اس مہینہ کے بارہ میں مومنوں کے دلوں میں جتنا جوش پیدا ہو اور جتنی قرآن کریم کی تلاوت اس مہینہ میں کی جائے کم ہے خدا تعالیٰ کا یہ فعل اور جبریل کا نزول اور رسول کریم صلی اللی علم کا اس کے ساتھ تلاوت فرمانا بتلاتا ہے کہ رمضان کا تعلق صرف روزوں سے ہی نہیں بلکہ قرآن کریم کی تلاوت، اس پر غور و خوض اور اُس کے معانی پر تدبر کرنا بھی روزوں کے ساتھ تعلق رکھنے والے ضروری امور ہے۔یہی وجہ ہے کہ قادیان میں رمضان کے موقع پر درس القرآن کا انتظام کیا جاتا ہے۔جب میری طبیعت اچھی ہوا کرتی تھی تو میں درس دیا کرتا تھا مگر اب جبکہ میری صحت اس بات کی اجازت نہیں دیتی۔بعض اور علماء سے درس دلایا جاتا ہے اور قادیان کے مخلصین اس میں شامل ہوتے ہیں اور جو لوگ شامل نہیں ہوتے میں