خطبات محمود (جلد 22) — Page 415
* 1941 415 خطبات محمود اگر گناہ کی وجہ سے اس کے دل میں یہ نقص پیدا ہوا ہے تو توبہ کرے اور اگر کسی اور بیماری کی وجہ سے اس کے اندر یہ خرابی پیدا ہوئی ہے تو اس بیماری کا علاج کرے۔بہر حال اب یہ آفتاب کا کام نہیں کہ اسے اپنے وجود کا ثبوت دے بلکہ آفتاب کو تسلیم کرنے کے بعد جب یہ منکر ہو گیا تو اب اس کا اپنا فرض ہے کہ آنکھوں کی بیماری کو دور کرے۔اسی لئے کہتے ہیں ع آفتاب آمد دلیل آفتاب خدا تعالیٰ کی طرف سے جو سچائیاں آتی ہیں وہ بھی اپنی ذات میں اپنی صداقت کا آپ ثبوت ہوتی ہیں۔لوگوں کو کوئی مجبور نہیں کرتا کہ ان کو مانیں۔ہاں جب کوئی شخص ان کو ماننے کے بعد انکار کرتا ہے تو وہ مجرم ہوتا ہے۔کیونکہ اگر اس نے جانتے بوجھتے ہوئے ان کو رڈ کر دیا ہے تو یہ بھی جرم ہے اور اگر اس نے پہلے ان کے متعلق غور سے کام نہیں لیا تھا تو یہ بھی اس کا اپنا قصور ہے۔بہر حال یہ ان چیزوں کا کام نہیں ہوتا کہ وہ اس کے سامنے آئیں اور اپنی سچائی کا ثبوت پیش کریں بلکہ اس کا اپنا کام ہوتا ہے کہ دیکھے کس نقص کی وجہ سے اس میں یہ تغیر پیدا ہوا ہے۔اگر اس کی وجہ اس کے گناہ ہوں تو وہ ان کا علاج کرے اور اگر کوئی اور نقص ہو تو اس کی اصلاح کرے۔پس استقلال پیدا کرو او ریاد رکھو کہ استقلال کے بغیر قطعی ایمان حاصل نہیں ہو سکتا۔وہ ایمان بھی کیا ہے کہ صبح کو انسان اِدھر ہو اور شام کو اُدھر۔بچوں والی بات ہے۔جس طرح ایک چھوٹا بچہ مٹی کا گھوڑا لے کر اسے توڑ دیتا ہے۔اسی طرح تم خدا لے کر اسے توڑنے کی کوشش کرتے ہو، تم خدا کا رسول لے کر اسے توڑنے کی کوشش کرتے ہو، تم مسیح موعود لے کر اسے توڑنے کی کوشش کرتے ہو، تم دین اور مذہب کے احکام اور نظام کی نعمت حاصل کرنے کے بعد اسے توڑنے کی کوشش کرتے ہو۔مگر بچہ تو پھر بھی کھلونوں کو توڑ سکتا ہے لیکن تم ان چیزوں کو نہیں توڑ سکتے اور اگر تم ان چیزوں کو توڑنے کی کوشش کرو گے تو خود اپنے آپ کو یہ