خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 411 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 411

خطبات محمود 411 * 1941 پہچانی نہیں جا سکتیں۔تم آسانی کے ساتھ لٹھا پہچان سکتے ہو، تم آسانی کے ساتھ مکمل پہچان سکتے ہو مگر تم آسانی کے ساتھ عقائد اور روحانیت کو نہیں پہچان سکتے بلکہ بعض ہے دفعہ تو دو دو چار چار سال کی تحقیق کے بعد انسان پر اصل حقیقت منکشف ہوتی اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام لوگوں کو استخارہ کا حکم دیا کرتے تھے جب کوئی شخص بیعت کرنا چاہتا تو فرماتے اور سوچو۔میرا بھی یہی طریق ہے کہ میں بیعت میں شامل ہونے والوں کو مزید غور و فکر اور استخارہ کی تاکید کیا کرتا ہوں۔کچھ عرصہ ہوا ایک دوست جو فوج میں ڈاکٹر تھے میرے پاس آئے اور لگے میں آپ کی بیعت کرنا چاہتا ہوں میں نے ان سے کہا آپ کو ہمارے سلسلہ کا کس طرح بیتہ لگا۔انہوں نے بتایا کہ ان کے بعض احمدی دوست ہیں جن کی وجہ سے انہیں سلسلہ کا پتہ لگا۔میں نے کہا اس طرح تو مکمل علم حاصل نہیں ہو سکتا یہاں آنے کی آپ کو اور کس طرح تحریک پیدا ہوئی۔اس پر انہوں نے کہا کہ میں نے سلسلہ کی بعض کتابیں بھی پڑھی ہیں۔چنانچہ چند کتابوں کا انہوں نے نام لیا۔میں نے کہا ابھی آپ اور کتابیں پڑھیں اور استخارہ بھی کریں۔اس کے بعد بیعت کریں۔وہ کہنے لگے میری یہ شدید خواہش ہے کہ میں آپ کی بیعت کر لوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ چونکہ میں جنگ پر جانے والا ہوں اور موت کا کچھ نہیں ہوتا کہ کب آ جائے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ آپ کی بیعت کر لوں ممکن ہے میں جنگ میں ہی مر جاؤں اور پھر اس سعادت سے محروم رہوں۔میں نے کہا آپ کی یہ خواہش تو بڑی نیک ہے مگر اس کے لئے اس وقت بیعت کرنے کی ضرورت نہیں۔آپ سر دست سلسلہ کی کتابوں کا مطالعہ جاری رکھیں اور اللہ تعالیٰ دعائیں کرتے رہیں جس وقت بھی آپ کو یقین پیدا ہو گیا کہ احمدیت سچی ہے اور جس وقت بھی آپ کو یقین پیدا ہو گیا کہ بیعت خلافت ضروری ہے اسی وقت آپ خدا تعالیٰ کے نزدیک مومنوں کی جماعت میں شامل ہو جائیں گے۔پس جلدی کی