خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 238 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 238

خطبات محمود 239 1941 بحیثیت جماعت کانگرس یا مسلم لیگ میں شامل ہونے کا کوئی سوال ہمارے زیر غور نہیں۔ہم ایک مذہبی جماعت ہیں سیاسی جماعت نہیں۔پھر ہمارا پروگرام کانگرس یا مسلم لیگ کا پروگرام کس طرح ہو سکتا ہے۔دنیا میں وہی جماعت کسی اور جماعت میں بحیثیت جماعت شریک ہو سکتی ہے جس کا پروگرام کلی طور پر دوسری جماعت کے پروگرام کے مطابق ہو مگر ہمارے پروگرام اور کانگرس اور مسلم لیگ کے پروگرام میں تو زمین و آسمان کا فرق ہے۔ہمارا کام یہ ہے کہ ہم تبلیغ کریں، رسول کریم صلی الی یوم کے احکام لوگوں تک پہنچائیں۔قرآن کریم کے علوم سے لوگوں کو واقف کریں۔مسلمانوں کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت پیدا کریں اور اسلام اور احمدیت کی اشاعت کریں۔یہ نہ کانگرس کا پروگرام ہے اور نہ مسلم لیگ کا پروگرام ہے۔پھر بحیثیت جماعت ہم کس طرح کانگرس یا مسلم لیگ میں شامل ہو سکتے ہیں؟ میں نے جیسا کہ بتایا ہے صرف افراد کا سوال زیر غور ہے مگر اس کے متعلق بھی تین سال کی خط و کتابت کے بعد یہ ظاہر ہو چکا ہے کہ کانگرس دنیا کو دھوکا دے رہی ہے اور وہ مذہبی آزادی کی ہر گز قائل نہیں۔اسی طرح مسلم لیگ کے متعلق بھی یہ امر ظاہر ہو چکا ہے کہ اس کے کرتاؤں دھرتاؤں میں یہ ہرگز ہمت نہیں کہ وہ عوام کی اصلاح کے لئے کوئی قدم اٹھا سکیں اور ان تمام لوگوں کو اغراض سیاست کے لئے مسلمان قرار دیں جو اپنے آپ کو مسلمان سمجھتے ہیں اور شریعت اسلامیہ کو اپنے لئے واجب العمل قرار دیتے ہیں ان کے جوابات ہمارے پاس موجود ہیں ان کو جب ہم نے شائع کیا تو دنیا کو پتہ لگ جائے گا کہ مسلم لیگ کے بعض ارکان صرف وقت کو ٹالنا چاہتے ہیں اور نہ صرف وقت کو ٹالنا چاہتے ہیں بلکہ دنیا کو یہ بھی معلوم ہو جائے وو گا کہ مسلم لیگ کے دفتر میں ایک ایسا عنصر موجود ہے جو بڑا ہی بد تہذیب ہے۔الفضل 23۔اپریل 1941ء ) 1 ابن ماجہ کتاب الدعاء باب مَا يَدُعُو بِهِ الرَّجُلِ إِذَا رَأَى السَّحَابَ وَ الْمَطَرَ