خطبات محمود (جلد 22) — Page 237
1941 238 خطبات محمود قرار دینے سے فساد پیدا ہونے کا اندیشہ ہے تو آخر وجہ کیا ہے کہ ہم مسلم لیگ میں شامل ہوں اور کیوں ہم آج ہی اس فساد کی فکر نہ کریں جس نے کل پیدا ہونا ہے۔پس ہماری غرض پوری ہو چکی ہے۔ہم کانگرس سے بھی خط و کتابت کر چکے ہیں اور مسلم لیگ سے بھی۔ہماری جماعت میں سے جو لوگ انفرادی طور پر کانگرس میں شامل ہونے کے خواہشمند تھے انہیں یہ معلوم ہو چکا ہے کہ کانگرس مذہبی آزادی کی حامی نہیں اور وہ تبدیلی مذہب کو جائز نہیں سمجھتی۔اور اس بات کی موجودگی میں وہ کبھی کانگرس میں شامل نہیں ہو سکتے۔اسی طرح مسلم لیگ میں شامل ہونے کے جو لوگ خواہشمند تھے انہیں یہ بات معلوم ہو چکی ہے کہ مسلم لیگ ہمیں سیاسی طور پر بھی مسلمان سمجھنے کے لئے تیار نہیں۔پس جب تک مسلم لیگ اپنے اس قانون کو نہیں بدلتی اور اغراض لیگ کے لحاظ سے ان تمام لوگوں کو مسلمانوں نہیں سمجھتی جو اپنے آپ کو مسلمان سمجھتے ہیں اس وقت تک احمدی مسلم لیگ میں شامل نہیں ہو۔اور مسلم لیگ والوں کا یہ کوئی حق نہیں کہ وہ اس قانون کی موجودگی میں ہمیں اپنے اندر شامل کرنے کی تحریک کریں۔اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ملک کی رائے عامہ کو وہ قابو میں رکھ سکتے ہیں تو انہیں دلیری کے ساتھ اس امر کا اظہار کرنا چاہئے کہ جو لوگ محمد صلی ی یم کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرتے اور اپنے آپ کو مسلمان۔قرآن کریم کو اپنی شرعی کتاب تسلیم کرتے ہیں ان تمام کو مسلم لیگ اپنے قواعد و ضوابط کے لحاظ سے مسلمان سمجھتی ہے اور ان لو اپنے اندر داخل کرنے کے لئے تیار ہے اور اگر مسلم لیگ کے ارکان یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ عوام الناس کو اپنے پیچھے نہیں چلا سکتے تو دیانت یہ چاہتی ہے کہ وہ ایسا دعویٰ نہ کریں جس کو پورا کرنے کی ان۔میں طاقت نہ ہو۔ہے یہ بات میں نے کھول کر اس لئے بیان کر دی ہے کہ میں نے دیکھا جماعت کے بعض دوست بھی اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ گویا بحیثیت جماعت کانگرس یا مسلم لیگ میں شامل ہونے کا کوئی سوال ہمارے زیر غور ہے۔حالانکہ