خطبات محمود (جلد 22) — Page 216
1941 217 خطبات محمود فضلوں میں سے ایک فضل ہے اور اس نے اپنے بندوں پر یہ بہت بڑا احسان کیا ہے کہ انہیں پانچ وقت اپنے حضور حاضر ہونے کا شرف بخشا ہے۔ان پانچ وقتوں میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لئے دعاؤں کی قبولیت کا موقع بہم پہنچایا ہے اور اس حضوری کا مقام اس نے مسجد کو قرار دیا ہے۔پس سوائے بیمار اور معذور کے ہر وہ شخص جو نماز کے لئے مسجد میں حاضر نہیں ہوتا وہ گویا خدا کے حضور حاضر نہیں ہوتا۔آخر خدا کوئی مادی یا جسمانی چیز تو ہے نہیں کہ تم یہ خیال کر لو کہ ہم اس جسمانی چیز کے پاس جس وقت چاہیں گے پہنچ جائیں گے۔وہ ہمیشہ اپنی صفات کے ظہور سے ہی نظر آتا ہے اور وہ یوں تو اپنی قدرت سے ہر جگہ ہے اور کوئی مقام ایسا نہیں جہاں خد اتعالیٰ کی قدرت کا اظہار نہ ہو مگر اس کا ہر جگہ ہونا ہمارے لئے کارآمد نہیں ہو سکتا جب تک ہم اس جگہ نہ جائیں جہاں اس نے حاضر ہونے کا حکم دیا ہوا ہے۔پس جب تک انسان اس جگہ حاضر نہ ہو جس جگہ کے متعلق خدا تعالیٰ نے کہ میں وہاں اپنا جلوہ دکھاؤں گا اس وقت تک وہ خدا تعالیٰ کے جلوے کو ہے دیکھ نہیں سکتا کیونکہ خدا تعالیٰ نے ہی یہ فرمایا ہے کہ وہ اپنا جلوہ فرض نمازوں میں مسجد میں ظاہر کرتا ہے اور گو خدا تعالیٰ ہر جگہ ہے مگر اس کا یہ فرمانا ایسا ہی ہے جیسے کوئی بادشاہ کہہ دے کہ فلاں مقام پر سب لوگ جمع ہو جائیں میں وہاں آؤں اب اگر کوئی شخص اس جگہ نہ جائے اور کہیں اور چلا جائے اور یہ خیال کرے میں بادشاہ سے ملاقات کر لوں گا تو وہ حماقت کا ارتکاب کرے گا۔اسی طرح جب خدا تعالیٰ نے یہ فرما دیا ہے کہ میں صبح کی نماز کے وقت مسجد میں ہر ایک کو اپنا جلوہ دکھاؤں گا۔سوائے بیمار اور معذور کے اور جب خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا دیا ہے کہ میں ظہر کی نماز کے وقت مسجد میں ہر ایک کو اپنا جلوہ دکھاؤں گا سوائے بیمار اور معذور کے اور جب خدا تعالیٰ نے یہ فرما دیا ہے کہ میں عصر کی نماز کے وقت مسجد میں ہر ایک کو اپنا جلوہ دکھاؤں گا سوائے بیمار اور معذور کے اور جب خدا تعالیٰ نے