خطبات محمود (جلد 22) — Page 10
* 1941 10 2 خطبات محمود روحانی جماعتوں کی غیر معمولی ترقی بے سر و سلانی کی حالت میں ہی ہوتی ہے فرمودہ 24 جنوری 1941ء) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔“روحانی جماعتیں ہمیشہ روحانی اسباب سے فتح پاتی ہیں۔ظاہری اسباب ہمیشہ روحانی جماعتوں کو کم میسر آتے ہیں اور ان کا میسر آنا ان جماعتوں کے لئے مفید بھی نہیں ہوتا کیونکہ روحانی جماعتوں کے قیام کی غرض اللہ تعالیٰ کی ہستی کو ظاہر کرنا اور اس لوگوں کے دلوں میں یقین اور ایمان پیدا کرنا ہوتا ہے۔اور اگر کوئی قوم ظاہری سامانوں کے ساتھ ترقی کرتی چلی جائے تو اس کی ترقیات کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی پر ذات پر یقین اور ایمان پیدا نہیں ہو سکتا۔اللہ تعالیٰ کی ذات پر اسی وقت یقین ایمان پیدا ہوتا ہے جب ایک جماعت خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت قائم کی جائے۔اس کی ترقیات کی خبر دنیوی سامانوں کے مفقود ہوتے ہوئے بلکہ ان کے خلاف ہوتے ہوئے دی جائے اور پھر باوجود دنیوی سامانوں کے میسر نہ آنے کے وہ برابر ترقی کرتی چلی جائے۔سب سے بڑا ذریعہ اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا یہی اختیار فرمایا ہوا ہے اور جب سے کہ حضرت آدم علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے مامور فرمایا اُس وقت سے لے کر آج تک وہ اسی طریق کو اختیار کرتا چلا آیا ہے۔www۔