خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 82 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 82

* 1941 82 7 خطبات محمود روحانیت کی ترقی کے لئے اخلاق فاضلہ کا حصول نہایت ضروری ہے (فرمودہ 28 فروری 1941ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔“دنیا میں ہر ایک چیز کا ایک ظاہر ہوتا ہے اور ایک باطن ہوتا ہے۔ظاہر اپنی جگہ پر ایک ضروری چیز ہے اور باطن اپنی جگہ پر ایک ضروری چیز ہے اور ان دونوں کی اہمیت ایسی ہی ہے جیسے انسان کے لئے جسم اور روح۔دونوں کا وجود نہایت اہم ہوتا ہے۔روح بغیر کسی جسم کے خواہ وہ کتنا ہی لطیف کیوں نہ ہو کوئی کام نہیں کر سکتی اور جسم بغیر کسی روح کے کوئی اختیاری فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ کسی قسم کا بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔کیونکہ جس قسم کے فوائد جسم میں پائے جاتے ہیں وہی اس کی روح بھی کہلائیں گے مثلاً پاخانہ ایک فضلہ ہے جو پھینک دیا جاتا ہے مگر فضلہ میں بھی ایک روح موجود ہوتی ہے اور وہ روح زمین کی قوتِ پرورش کو بڑھانے کی طاقت ہے جو اس میں پائی جاتی ہے۔پس وہ خالی جسم نہیں بلکہ اس میں روح بھی ہے ہاں اگر کھاد بلحاظ کھاد کے مر چکی ہو یعنی وہ ایسے رنگ میں خراب ہو چکی ہو کہ وہ کھاد کا کام بھی نہ دے سکے تو وہ بے شک جسم بے روح کہلائے گی ورنہ ہر روح جسم کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔یہاں تک کہ جب لوگ خواب دیکھتے ہیں تو اس وقت بھی صرف روح کوئی نظارہ نہیں دیکھتی