خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 703 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 703

* 1941 703 خطبات محمود خدا تمہاری مدد کرے گا اور تب تمہاری عبادت حقیقی عبادت کہلا سکے گی۔غرض اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیر عبادت بھی صحیح طور پر سر انجام نہیں دی ا سکتی کُجا یہ کہ اور امور میں انسان کو اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ توفیق کے بغیر ہی کامیابی حاصل ہو جائے۔پس ان ایام میں اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور اس توجہ کے پیدا ہونے کے لئے بھی اللہ تعالیٰ سے ہی دعا کرنی چاہئے کہ یا اللہ ہمارے دلوں کو اس توجہ کے لئے کھول دے ورنہ بسا اوقات انسان ارادہ کرتا مگر اسے پورا نہیں کر سکتا۔پھر یہ دن اس لحاظ سے بھی خاص طور پر دعائیں کرنے کے ہیں کہ اس سال ہمارے ہزاروں بھائی جلسہ سالانہ میں شریک نہیں ہو سکے بوجہ اس کے کہ وہ جنگ پر چلے گئے ہیں یا بوجہ اس کے کہ جنگ کی وجہ سے انہیں چھٹیاں نہیں ملیں۔چنانچہ دوستوں کی طرف سے تاریں آ رہی ہیں جن میں اس امر پر افسوس کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ جلسہ میں شریک نہیں ہو سکے اور جو دوست یہاں آئے ہیں ان میں سے بھی ایک خاصی تعداد مجھے ایسے لوگوں کی معلوم ہوئی ہے جن کی چھٹی نہایت قلیل ہے۔چنانچہ کسی کو صرف ایک دن کی چھٹی ملی ہے ، کسی کو دو دن کی چھٹی ملی ہے، کسی کی 27 کو حاضری ہے اور کسی کی 28 کو اور بعض لوگوں کی طرف سے یہ اطلاع بھی پہنچی ہے کہ وہ 26 کو نہیں آسکیں گے، شاید 27 کو آ سکیں۔تو جنگ کی وجہ سے ہمارے اس تبلیغی اجتماع پر بھی اثر پڑا ہے اور یہ بھی ایک ایسی چیز ہے جس کی وجہ سے ہمیں خاص طور پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ اس جنگ کو جلد ختم کرے تاکہ ہماری جماعت حسب معمول زیادہ جوش اور زیادہ شوق کے ساتھ دین کی خدمت کر سکے۔پھر یہ دن جلسہ سالانہ کے مبارک ایام ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اس جلسہ کی بنیاد خود خدا نے رکھی ہے اور جس چیز کی بنیاد خدا نے رکھی ہو تم سمجھ سکتے ہو کہ وہ کتنی مبارک ہو گی۔پھر ایک اور مقام پر حضرت مسیح موعود