خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 610 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 610

* 1941 610 (35) خطبات محمود خدا تعالیٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ احمدیت کے ذریعہ رسول کریم صلی للی ملک کی حکومت دنیا میں پھر قائم کرے کی (فرمودہ 28 نومبر 1941ء) تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔بنی نوع انسان نے اپنے تجربہ سے یہ بات معلوم کی ہے کہ دنیا کی ترقی کا راز یہ ہے کہ جو بہترین چیزیں ہیں انہیں قائم رکھا جائے اور ان کو پہلے سے زیادہ بڑھانے اور ترقی دینے کی جد و جہد کی جائے۔دنیا کی ہر چیز کے متعلق انسان نے اس رنگ میں کوشش کی ہے اور اس کے نتیجہ میں دنیا کو پہلے سے زیادہ بہتر بنا دیا گیا ہے۔غلہ انسان کے کھانے کی چیز ہے مگر غلہ کے بیجوں کو ہی ترقی دے کر انسان نے کہیں کا کہیں پہنچا دیا ہے۔گندم کو ہی لے لو آج سے چالیس پچاس سال پہلے گندم کی جو پیداوار فی ایکٹر ہمارے ملک میں ہوتی تھی اب اس سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔کیونکہ فن زراعت کے ماہرین نے گندم کے بیجوں کو ترقی دے کر انہیں ایسا اعلیٰ بنا دیا ہے کہ اب دانہ پہلے سے زیادہ اچھا ہوتا ہے۔دانوں سے آٹا زیادہ اچھا نکلتا ہے اور پیداوار فی ایکڑ پہلے سے بہت زیادہ ہوتی ہے حالانکہ ہمارے ملک بالخصوص پنجاب کے لوگ عام طور پر نئی ایجادوں سے بہت گھبراتے ہیں مگر آہستہ آہستہ ہم دیکھتے ہیں کہ اس معاملہ میں زمیندار گورنمنٹ کی ہدایات اور اس کی راہ نمائی کو قبول کرنے پر تیار ہو گئے ہیں۔چھوٹے چھوٹے گاؤں میں چلے جاؤ۔تمہیں زمیندار