خطبات محمود (جلد 22) — Page 609
خطبات محمود 609 * 1941 شروع نہیں ہوا۔ہمارا مرابطہ کا اصل کام اس دن شروع ہو گا جس دن دنیا پر روحانی طور پر ہمیں کامل غلبہ حاصل ہو جائے گا۔ہاں چھوٹے پیمانہ پر اب بھی بعض جگہ ہم نے یہ کام شروع کیا ہوا ہے۔جیسے قادیان میں یہ کام جاری ہے۔مگر اصل دن ہمارے کام کی ابتداء کا وہی ہو گا جب ساری دنیا پر ہمیں روحانی غلبہ حاصل ہو جائے گا۔اس دن سے شروع کر کے اگر ہم مرابطہ کو صرف تین چار سو سال تک قائم رکھیں گے تو زیاہ سے زیادہ ہم عیسائیوں کے مشابہہ ہو سکیں گے کیونکہ انہوں نے بھی تین چار سو سال تک اپنے غلبہ کو قائم رکھا تھا۔ہاں اگر ہم سات آٹھ سو یا ہزار سال تک اس عرصہ کو بڑھا دیں تب بے شک ہم ایک ایسی قوم ہوں گے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملے گی۔پس یہ ہماری موجودہ اور آئندہ نسلوں کا کام ہے کہ وہ اپنے عمل سے دنیا کو بتائیں کہ وہ کن لوگوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ان لوگوں میں جو پھسڑی ثابت ہوئے یا ان لوگوں میں جو اچھے ثابت ہوئے یا ان لوگوں میں جو سب سے بڑھ جائیں اور جن کی نظیر تاریخ عالم میں ڈھونڈنے سے بھی ملے۔" 1 آل عمران: 201 مرقس باب 8 آیت 34 (الفضل 28 نومبر 1941ء )