خطبات محمود (جلد 22) — Page 532
* 1941 532 (31) خطبات محمود ہر کام خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ قانون کے ماتحت اچھایا بُرا بنتا ہے ) فرمودہ 31 اکتوبر 1941ء ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔“ اللہ تعالیٰ کی دو صفات مُخی اور مُمِیت ہیں۔وہ زندہ بھی کرتا ہے اور مارتا بھی ہے۔اس کے زندہ کرنے کا ثبوت تو وہ ہزاروں لاکھوں بچے ہیں جو روزانہ دنیا میں پیدا ہوتے ہیں اور ایسے حالات میں پیدا ہوتے ہیں جو انسان کے اختیارات سے باہر ہوتے ہیں۔اور ایسے حالات میں سے گزر کر بڑھتے ہیں کہ اگر کسی بالا ہستی کا اثر نہ ہو تو ان کے بڑھنے کی کوئی صورت نہیں ہو سکتی۔ایک جانور کا بچہ صرف چند دن میں ہی اپنی ضرورتوں کو خود پورا کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔چڑیوں کے بچے ایک یا ڈیڑھ ہفتہ میں اُڑنے لگ جاتے ہیں، مرغیوں کے بچے تین چار ہفتہ میں اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے لگ جاتے ہیں۔چوپایوں کے بچے پیدا ہوتے ہی تھوڑی دیر میں دوڑنے کودنے لگ جاتے ہیں۔مگر انسان کا بچہ چھ چھ سات سات مہینے بلکہ بعض دفعہ نو نو ماہ تک گودی میں اٹھائے وہ رکھنے کے قابل ہوتا ہے۔اور بعض اوقات تو چھ سات آٹھ بلکہ نو مہینہ تک گھٹنوں کے بل چلنے کے بھی قابل نہیں ہوتا۔پھر اس کی غذا جس سے وہ پرورش پا سکتا ہے اس کی ماں کی چھاتیوں میں ہوتی ہے۔کہیں دو تین سال میں جا کر وہ دانت