خطبات محمود (جلد 22) — Page 667
* 1941 667 خطبات محمود پیدا نہیں ہوا کہ وہ اس خطرہ کو محسوس کریں۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس جنگ کے شروع سے ہی اُس نے مجھے ایسی خبریں بتائیں جن میں سے اکثر بالکل واضح تھیں اور اپنے وقت پر نہایت شاندار رنگ میں پوری ہوئیں اور بعض دفعہ وہ ایسے اشاروں میں بھی تھیں کہ میں نے اُس وقت ان کے مفہوم کو نہیں سمجھا۔مگر بعد میں جب واقعات ظاہر ہوئے تو ان خبروں کی صداقت روشن ہو گئی۔مثلاً یہی جاپان کی جنگ ابھی شروع نہیں ہوئی تھی کہ میں نے گزشتہ ہفتہ میں جمعرات یا جمعہ کی رات کو ایک رؤیا دیکھا جس کی تعبیر میں تو کچھ اور کرتا رہا مگر بعد میں جب اس جنگ کا آغاز ہوا تو معلوم ہوا کہ اس کی تعبیر اور تھی۔میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک کوٹھڑی میں ایک شخص بیٹھا ہے اور وہ کچھ کاغذات جلا رہا ہے اور میں رویا میں ہی ایک اور شخص سے کہتا ہوں کہ یہ شخص نہایت ضروری کاغذات جلا رہا ہے۔خواب سے بیدار ہو کر میں نے اس کی کئی قسم کی تعبیریں کیں مگر جو اصل تعبیر تھی وہ میرے ذہن میں نہ آئی۔حقیقت یہ ہے کہ بھی حکومتوں کی آپس میں جنگ چھڑتی ہے تو چونکہ ہر ملک میں دوسرے ملک کے سفیر ہوتے ہیں اس لئے وہ سفیر اس وقت ضروری کاغذات جلا دیتے ہیں تاکہ وہ کاغذات دوسری حکومت کے قبضہ میں نہ آئیں۔ان کاغذات میں ان لوگوں کے نام ہوتے ہیں جنہیں انہوں نے پیسے دے دے کر خریدا ہوا ہوتا ہے یا دوسرے ملک کی ان تجاویز کا ذکر ہوتا ہے جو جنگ کے متعلق عمل میں لائی جانے والی ہوتی ہیں۔مثلاً انگلستان میں جو جاپانی سفیر تھا اس کا صرف یہی کام نہیں تھا کہ وہ اپنی حکومت کی چٹھیاں دوسری حکومت تک پہنچا دے بلکہ اس کا یہ بھی کام تھا کہ وہ کمزوروں کو ، دے دے کر خریدے۔اسی طرح انگریزوں کی جنگ کی تجاویز معلوم اس وجہ سے ان لوگوں کے پاس کئی قسم کی لسٹیں ہوتی ہیں کیونکہ کئی لوگ انہوں نے ایسے تیار کئے ہوئے ہوتے ہیں جن کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ کارخانوں میں آگ لگا دیں اور اس طرح حکومت کو نقصان پہنچائیں۔کئی لوگ انہوں نے ایسے تیار کئے ہوئے