خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 541 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 541

* 1941 541 خطبات محمود عیسائیوں کے گرجوں اور ہندوؤں کے مندروں کو گرا دیں۔کئی ایسے ظالم عیسائی موجود ہیں جن کو اگر اختیار مل جائے تو وہ مسلمانوں کی مسجدوں اور ہندوؤں کے مندروں کو گرا دیں۔کئی ایسے ظالم ہندو راجے موجود ہیں جن کو اگر اختیار مل جائے تو وہ مسلمانوں کی مسجدیں اور عیسائیوں کے گرجے گرا دیں۔پس بے شک یہ درست ہے کہ دنیا میں امن قائم رہنا چاہئے۔مگر یہ بھی درست ہے کہ امن کے قیام کے لئے بعض دفعہ تلوار بھی چلانی پڑتی ہے۔اگر اس قسم کے ظالم لوگ دنیا میں نہ رہیں تو بے شک کسی کو تلوار چلانے کی ضرورت نہ رہے۔مگر چونکہ دنیا میں ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جو فتنہ و فساد پھیلاتے ہیں۔اس لئے خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ مومن بھی ان کے مقابلہ میں وہی ہتھیار استعمال کریں جو وہ استعمال کرتے ہیں۔جیسے ڈاکٹر بیماریوں کے دفعیہ کے لئے مریضوں کو بعض دفعہ کڑوی دوائیں پلاتے ہیں۔اگر یونہی کسی کو کہا جائے کہ تم کڑوی دوائی استعمال کرو تو وہ کبھی استعمال نہیں کرے گا مگر جب ڈاکٹر کسی بیماری کی وجہ سے اسے کڑوی دوائی استعمال کرنے کی ہدایت کرتا ہے تو وہ خوشی سے کڑوی دوائی پی لیتا ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ میرے جسم میں بیماری کا جو زہر ہے اس کے لئے کڑوی دوائی کی ہی ضرورت ہے۔اسی طرح کئی جنگیں ضروری ہوتی ہیں۔گو کئی جنگیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو بری ہوتی ہیں۔پس مومن کو اپنے کاموں میں ہمیشہ یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ کوئی کام اپنی ذات میں اچھا یا برا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ قانون کے ماتحت وہ اچھا یا بُرا بنتا ہے۔دیکھ لو نماز کتنی اچھی چیز ہے لیکن اللہ تعالی بعض نماز پڑھنے والوں کے متعلق ہی فرماتا ہے کہ دیلٌ لِلْمُصلين 2 یعنی ایک نماز پڑھنے والا انسان ہوتا ہے جس پر لعنت پڑتی ہے۔الَّذِينَ هُمْ يُرَاعُونَ 3 یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو ریاء کے طور پر نمازیں پڑھتے ہیں۔اسی طرح صدقہ اللہ تعالیٰ کیسا پسند کرتا ہے مگر قرآن کریم میں ہی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو لوگ دکھاوے کے لئے صدقہ و خیرات کرتے ہیں یا صدقہ کرنے کے بعد احسان جتاتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے مورد بنتے ہیں۔