خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 516 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 516

* 1941 516 خطبات محمود کوئی آرام دہ چیز ہی ایجاد کرنا چاہے مگر نتیجہ بمبار طیارہ کی دریافت ہی ہو گا۔کیونکہ جب دل میں خدا تعالیٰ کی رحمت کا یقین نہ ہو تو یہ ہو نہیں سکتا کہ ذہن کسی ایسی چیز کی طرف جا سکے جو انسان کے لئے رحمت کا موجب ہو سکے۔ایسی حالت میں جو تحقیقات ہو گی اس کا نتیجہ فساد کے سوا کچھ نہ ہو گا اور اس سے بچنے کا صرف ایک ہی طریق ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کے قانون کو رحمت سمجھو اور اس سے بچنے کی کوشش نہ کرو۔پھر تمہارا ذہن ایسی ایجادوں کی طرف جائے گا جو دنیا کے لئے رحمت کا موجب ہوں گی۔اسی طرح اگر مذہب میں تمہیں کوئی دقت پیش آتی تو اس کا یہ طریق نہیں کہ خود اس سے نکلنے کی کوشش کرو بلکہ اس کا ایک ہی علاج ہے کہ دعائیں کرو تا خدا تعالیٰ اپنا مامور بھیجے جو آکر اصلاح کرے اور ان آغلال کو کاٹ دے اگر خود ان کو کاٹنے کی کوشش کرو گے تو وہ اور پڑ جائیں گے۔یہ ہے اس آیت کا مضمون میرے نزدیک۔جسے عذاب الہی تک محدود کر کے مفسرین نے اس سے اگلی آیت فَبِأَي الاء ربكمالكَذِینِ کا مضمون بھی بگاڑ دیا ہے۔" (الفضل 29 اکتوبر 1941ء) 1 الرحمن : 34 تا 37 2 الفاتحه : 2 3 الفاتحه : 3 4 بالشوازم کمیونزم کا روسی نام۔اس اصطلاح کا استعمال پہلی بار 1903ء میں لنڈن میں ہوا جبکہ روسی سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کے اجلاس میں کارل مارکس کے پیروؤں کو اکثریت حاصل تھی۔اس کے مقابلہ میں اقلیت کو بولشویک کہا گیا۔1917ء کے انقلاب کے بعد بولشویک پارٹی کا نام کمیونسٹ پارٹی ہو گیا۔(ایوری میں انسائیکلو پیڈیا، اردو انسائیکلو پیڈیا)