خطبات محمود (جلد 22) — Page 438
* 1941 438 (27) خطبات محمود ڈلہوزی میں حضرت خلیفة المسیح کی کو ٹھی پر پولیس کی خلاف قانون حرکات فرمودہ 12 ستمبر 1941ء) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔مجھے آج خطبہ کے لئے آنے میں اس لئے دیر ہو گئی ہے کہ میں جس امر کے متعلق خطبہ دینا چاہتا تھا میں نے مناسب سمجھا کہ اس کے لئے نوٹ لکھ لوں تاکہ کوئی ایسی بات جو میں کہنا چاہتا ہوں نظر انداز نہ ہو جائے یا کم سے کم بیشتر حصہ ان امور کا جنہیں میں کہنا چاہتا ہوں آ جائے۔انتظام تھے اور چند دوستوں کو یہ معلوم ہو گا کہ میرا ڈلہوزی سے کل صبح آنے کا ارادہ تھا لیکن میں کل صبح نہیں آسکا جس کی وجہ سے بعض دوستوں کو جو نہر پر استقبال یا کے لئے گئے ہوئے تھے تکلیف ہوئی مگر اس کی ایک وجہ تھی جو آج کے خطبہ سے معلوم ہو جائے گی۔اور وہ وجہ پرسوں پیدا ہوئی جبکہ ہم آنے کے لئے تیار گھنٹوں میں ہی روانگی کے لئے اسباب باندھنے والے تھے۔وہ وجہ جو پیدا ہوئی سلسلہ کی تاریخ میں ایک نرالا واقعہ ہے۔ایسا نرالا کہ میں اسے 1934ء کے اُس واقعہ سے بھی بڑھ کر سمجھتا ہوں جبکہ گورنر پنجاب نے مجھ کو رات کے وقت نوٹس بھجوایا تھا کہ تم احمدیہ جماعت کے افراد کو روک دو کہ وہ قادیان میں نہ آئیں اور بعد میں گورنر ان کو نسل نے اس کے متعلق دو دفعہ معذرت کی اور اپنی غلطی کا اقرار کیا۔مگر پیشتر اس کے کہ میں اس واقعہ کو بیان کروں میں جماعت کے