خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 404 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 404

خطبات محمود 404 * 1941 تو یہ امر اس کے جھوٹا ہونے کی کس طرح دلیل ہو سکتا ہے۔آخر دین منتر جنتر تو ہوتا نہیں کہ پھونک ماری اور انسان کو ولی بنا دیا۔دین تو متواتر اور پے در پے قربانی کرنے کا نام ہے۔جس طرح ہیرے کو ایک ماہر فن چھیل چھیل کر درست کرتا ہے اور بعض دفعہ ایک ایک ہیرا سال سال میں ٹھیک ہوتا ہے اسی طرح انسانوں کی اصلاح پر وقت لگتا ہے بلکہ ہیرا تو پتھر کا ہوتا ہے اسے اگر درست کرنے میں ایک سال لگ سکتا ہے تو انسان استقلال سے اگر اپنے نفس کی درستی اور اصلاح میں لگ جائے اور اس پر دس ہیں سال بھی صرف ہو جائیں تو اس میں حرج کیا ہے۔مگر وہ لوگ قلوب کی اصلاح کے لئے اتنا وقت بھی نہیں دینا چاہتے جتنا ایک ہیرے کی درستی پر صرف ہوتا ہے حالانکہ ہیرا ایک پتھر ہوتا ہے جس کے نقائص نظر آ رہے ہوتے ہیں۔کہیں پوشیدہ نہیں ہوتے پھر بھی باریک ریتی سے اس کی درستی پر سال سال لگ جگ جاتا ہے بلکہ بعض ہیروں کو درست کرنے تو کئی سال صرف ہو جاتے ہیں۔لیکن انسان اپنے متعلق یہ چاہتا ہے کہ جب وہ سلسلہ میں داخل ہو تو اسے ایسی پھونک ماری جائے کہ اسی وقت اس کی اصلاح جائے پھر ہیرا تو مقابلہ نہیں کرتا۔وہ یہ نہیں کہتا کہ مجھے مت چھیلو میں اس کے لئے تیار نہیں مگر انسان بسا اوقات مقابلہ پر تیار ہو جاتے ہیں۔ایک شخص غلطی کرتا ہے ہے اور اس کی اصلاح کی صورت یہ ہوتی ہے کہ اسے سزا دی جائے مگر وہ کہتا میں سزا برداشت نہیں کروں گا۔ایک اور شخص غلطی کرتا ہے اور اس کی اصلاح کی صورت یہ ہوتی ہے کہ اس سے سلسلہ کا زیادہ کام لیا جائے مگر وہ انکار کر دیتا ہے اور کہتا ہے میں زیادہ کام کرنے کے لئے تیار نہیں۔ایک اور شخص غلطی کرتا ہے اور اس کی اصلاح کی صورت یہ ہوتی ہے کہ وہ خاص رنگ میں مالی قربانی کرے مگر وہ مالی قربانی کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔اسی طرح ایک اور شخص غلطی کرتا ہے اور نظام سلسلہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے اخلاق کو بعض خاص قیود کے ماتحت لائے مگر وہ کسی قسم کی قید برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔اب بتایا جائے کہ ایسے انسان سے