خطبات محمود (جلد 22) — Page 256
1941 257 خطبات محمود وو سو تعداد میں لوگ منافق بن چکے ہیں۔” 2 اسی طرح پیغام صلح ” نے اس تعداد کو پانچ سو تک بڑھا دیا۔اور لکھا کہ “خلیفہ قادیان نے فرمایا کہ قادیان میں پانچ منافقین ہیں اور خدا نے ان پانچ سو منافقین کی شکلیں بھی خلیفہ صاحب کو خواب میں دِکھلا دیں۔3 حالانکہ میں نے جو رویا دیکھا تھا اُس میں مجھے صرف 9 منافقین دکھائے گئے تھے۔مگر یہ 9 نو منافقین مولوی محمد علی صاحب کو تو ”ہزاروں“ کی تعداد میں اور باقی غیر مبائعین کو پانچ سو ” کی تعداد میں نظر آئے۔گو مجھے اس سے بھی خوشی ہوئی اور میں نے سمجھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارا رُعب اس قدر ہے کہ ہمارے منافقوں سے بھی یہ لوگ ڈرتے ہیں اور 9 منافق ان کو پانچ سو یا ہزاروں نظر آتے ہیں۔جب یہ حال ہے تو 9 مومن انہیں 9 لاکھ کیوں نہ دکھائی دیں گے؟ غرض میں نے تو رویا میں صرف نو منافق دیکھے تھے مگر غیر مبالعین نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ گویا مجھے پانچ سو منافقین کی شکلیں خواب میں دکھائی گئی ہیں آگے اور ان کے سردار کے اس خیال سے کہ اس مبالغہ میں میرے مرید کہیں مجھ نہ بڑھ جائیں 9 کے ہزاروں کر دیئے۔اور پھر اپنی صداقت پسندی کا مزید بھی دیا کہ میاں صاحب ان ہزاروں منافقوں کے متعلق جو قادیان میں ہیں پر خطبہ پڑھ رہے ہیں۔میں نہیں سمجھتا کہ اس سے زیادہ صاف اور خطرناک جھوٹ کی مثال دنیا کی کسی اور قوم میں بھی اس وقت مل سکتی ہو۔بار بار ان سے با کہ تم بتاؤ ہم نے یہ کہاں لکھا ہے کہ خواب میں پانچ سو منافقین دکھائے تھے مگر وہ بالکل خاموش ہیں اور اس جھوٹ کو شیر مادر کی طرح بی گئے ہیں۔شروع شروع میں تو ہماری جماعت کے دوست بھی کچھ خاموش رہے اور انہوں نے خیال کیا کہ ممکن ہے ایسا کہیں لکھا ہی ہو۔آخر جماعت کے ایک عالم کو میں نے بلا کر کہا کہ بندہ خدا ان سے پوچھو تو سہی کہ میں نے یہ بات کہاں کہی ہے۔چنانچہ انہوں نے غیر مبائعین کو چیلنج دیا او رکہا کہ ہم نے کہاں لکھا ہے کہ پانچ سا منافقین کی شکلیں خواب میں دکھائی گئی ہیں۔اس چیلنج کے بعد غیر مبانی سو بالکل