خطبات محمود (جلد 21) — Page 68
$1940 68 خطبات محمود یہ یقین ہی نہیں آئے گا کہ یہ وہی جماعت ہے۔مگر ہماری جماعت کو یہ سبق کبھی نہیں بھلانا چاہئیے کہ قو میں جب تعداد میں بڑھتی ہیں تو اخلاق میں گرنے لگتی ہیں۔وہ جب زمین میں پھیلتی ہیں تو آسمان پر سکڑنے لگتی ہیں اور ظاہر ہے کہ اس سے زیادہ بد نصیب کوئی نہیں ہو سکتا جو زمین میں پھیلتا مگر آسمان میں سکڑتا ہے۔آج ہم شوری کے لئے جمع ہوئے ہیں پس ہمیں کوشش کرنی چاہیئے کہ ہم جتناز مین میں پھیلیں اس سے زیادہ آسمان میں پھیلتے جائیں اور ہمارا خدا ہم سے خوش ہو۔“ (الفضل 29 مارچ 1940ء)