خطبات محمود (جلد 21) — Page 460
$1940 459 (32) خطبات محمود مخلص اور تعلیم یافتہ احمدی نوجوان اپنی زندگیوں کو خدمت دین کے لئے وقف کریں فرموده6 دسمبر 1940ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: تحریک جدید کے مختلف شعبوں میں سے ایک اہم شعبہ وقف زندگی کا بھی ہے۔جب میں نے پہلے سال اعلان کیا تھا تو اس کے لئے کوئی شرط نہیں لگائی تھی کہ کس تعلیم اور لیاقت کے نوجوان اپنے آپ کو وقف کریں۔اس لئے اس وقت بہت سے نوجوانوں نے اپنے نام پیش کر دیئے تھے جن کی تعداد اڑھائی سو سے اوپر تھی۔اس کے بعد جوں جوں وقتی ضرورتیں پوری ہوتی گئیں لازمی طور پر کام کی اہلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے شرائط بھی زیادہ سخت کی جاتی رہیں اور موجودہ وقت میں یہ شرط ہے کہ وقف کنندہ گریجوائیٹ ہو یا انٹرنس پاس مولوی فاضل ہو۔اس کے علاوہ ایک اور حصہ بھی ہے جس کے لئے مولوی فاضل یا گریجوائیٹ کی شرط نہیں اور سائنس کے سٹوڈنٹ ہیں جنہوں نے تعلیم الاسلام ہائی سکول سے میٹرک پاس کیا ہو۔ان کے وقف صرف انٹرنس پاس کرنے کے بعد بھی قبول کئے جاسکتے ہیں کیونکہ میں نے غور کر کے معلوم کیا ہے کہ مسلمانوں کی توجہ سائنس کی تعلیم کی طرف بہت کم ہے۔حالانکہ یہ ایک ایسا علم ہے جس کی طرف قرآن کریم نے بار بار توجہ دلائی ہے۔چنانچہ