خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 369 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 369

خطبات محمود 368 $1940 واپس بھجوا دیں تاکہ بقیہ حصہ اس کے ساتھ شامل کر کے اور جلد بند ھوا کر جلسہ سالانہ پر انہیں مکمل کتاب دی جاسکے اور دوسرے دوستوں کو توجہ دلانا کہ وہ دسمبر سے پہلے پہلے ہر جگہ پر خریداری کی تحریک کر کے معقول تعداد خریداروں کی پیدا کر چھوڑیں۔میں نے اس کے متعلق بعض دوستوں کو زبانی بھی یہ تحریک کی ہے کہ وہ لوگوں کو اس تفسیر کا خریدار بنانے کی کوشش کریں اور اب اس خطبہ کے ذریعہ عام اعلان کرتا ہوں کہ تمام دوست اپنے اپنے مقام پر اس کی خریداری کے متعلق پر زور تحریک کریں بلکہ ہر جگہ دوست اپنے آپ کو بطور والنٹیر پیش کریں اور وہ والنٹیر ہر شہر، ہر قصبہ اور ہر گاؤں میں پھر کر احمدیوں، غیر احمدیوں اور غیر مسلموں سب میں اس کی خریداری کی تحریک کریں۔ان سے سر دست روپیہ لینے کی ضرورت نہیں۔صرف خریداری کا وعدہ لے لیا جائے اور ان کے نام نوٹ کر لئے جائیں۔جلسہ سالانہ پر ان کے لئے اکٹھی کتابیں یہاں سے خریدی جاسکتی ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ دوست اس کے متعلق مستعدی سے کام لیں گے اور اس تفسیر کے زیادہ سے زیادہ خریدار پیدا کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ اگر وہ روپیہ جو اس کی طبع و اشاعت پر خرچ آئے گا کتاب جلد فروخت ہو کر ہمیں واپس نہیں ملے گا تو انگلی جلد کی اشاعت میں خواہ مخواہ تاخیر واقع ہو گی۔" (الفضل24 اکتوبر 1940ء) 1 البقرة: 133 2 مشکوۃ باب مناقب الصحابة 23 مسند احمد بن حنبل جلد 4 مطبوعہ بیروت 1313ھ