خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 323 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 323

$1940 322 خطبات محمود اگر ہم جانتے ہیں کہ کوئی شخص قاتل نہیں تو ہم حکومت کو اسے پھانسی دینے سے ہر گز نہیں روکیں گے بلکہ اسے پھانسی چڑھنے دیں گے مگر بعد میں پروٹسٹ ضرور کریں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ یہ ظالمانہ فعل ہے۔پس جہاں تک تلاشی کا سوال ہے اس میں ناراضگی کا کوئی پہلو نہیں۔اس کی وجہ سے اگر کسی کی غیرت کو ٹھیس لگتی ہے تو اس کی کوئی وجہ میری سمجھ میں نہیں آسکتی اور نہ اعتراض کا کوئی موقع ہے۔اس کے علاوہ امور عامہ پر یہ ذمہ داری ہے کہ اس نے صحابہ کے مقام کو نہیں سمجھا۔اگر صحابہ کا جائز اعزاز قادیان میں نہ ہو اور سلسلہ کے محکمے نہ کریں تو یہ ہمارے لئے رونے کا مقام ہے۔اس کے باوجود میں لوگوں کو متنبہ کروں گا کہ خود بخود کوئی نتائج نہ نکالیں۔اس نے کس حد تک غلطی کی ہے اس کی میں تحقیقات کر رہا ہوں۔ابھی میں اس کی کوئی غلطی بتاتا نہیں ہوں اس کا فیصلہ کمیشن کرے گا جو میں مقرر کرنے والا ہوں۔اس وقت میں صرف احتیاط کے پہلو کو لیتا ہوں اور صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ قانون کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔بھائی عبد الرحمن قادیانی اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لائے جب دنیا آپ کو کافر اور فاسق و فاجر کہہ رہی تھی اور خون کی پیاسی تھی۔وہ ایسے تکلیف کے وقت میں آپ کے ساتھ رہے اور اگر آج ہمارے نوجوان ایسے لوگوں کا اعزاز نہ کریں تو میں یہ کہوں گا کہ ان میں غیرت ایمانی بہت کم ہے۔ناظر امور عامہ کو یاد رکھنا چاہیئے کہ ان کے والد بھی جو بہت نیک اور مخلص انسان تھے اور میرے خسر تھے ابھی وہ بھی ایمان نہیں لائے تھے جب بھائی عبد الرحمان قادیانی خدمات بجالا رہے تھے۔ہم ابھی بچے تھے اور پوری طرح ہوش بھی نہ سنبھالا تھا جب ہم نے ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمات بجالاتے اور آپ کے گرد پروانہ وار فدا ہوتے دیکھا۔یہ آپ کی تکلیف کی گھڑیوں اور مصیبت کی ساعتوں میں ساتھ رہے اور اگر ایسے لوگوں کا اعزاز قائم نہ ہو تو میں مجبور ہوں گا کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لوں۔ہمارے تمام محکمے سلسلہ کی عزت کے قیام کے لئے ہیں نہ کہ انصاف کے ایک غلط نام کی پیروی کے لئے۔میں یہ نہیں کہتا کہ جو فعل ہوا ہے وہ نا جائز ہوا ہے۔میں اس یقین کے وجوہ رکھتا ہوں کہ جو فعل ہوا اس کی تمام تر ذمہ داری ایک فریق پر نہیں لیکن یہ بہر حال دکھ کی بات ہے کہ قادیان میں وہ حزم اور