خطبات محمود (جلد 21) — Page 191
خطبات محمود 191 $1940 بہر حال قرآن کریم نے ایک قاعدہ کے رنگ میں یہ بات بیان فرمائی ہے کہ انبیاء کی جماعتوں پر ہمیشہ ابتلاء آیا کرتے ہیں۔وہ فرماتا ہے آحَسِبَ النَّاسُ یہ نہیں فرمایا آتَحْسَبُونَ تاکہ اسے صحابہ کے لئے مخصوص نہ سمجھ لیا جائے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ صحابہ کے متعلق بھی یہ قرآنی آیت ہے مگر اللہ تعالیٰ نے الفاظ ایسے رکھے ہیں جو قاعدے پر دلالت کرتے ہیں۔چنانچہ فرمایا حَسِبَ النَّاسُ کیا انسان یہ گمان کرتا ہے ؟ آتَحْسَبُونَ نہیں فرمایا۔اسی طرح أَفَحَسِبْتُم نہیں فرمایا بلکہ آحَسِبَ النَّاسُ فرمایا یعنی کیا لوگوں کا یہ خیال ہے کہ صرف ایمان کا دعویٰ کر دینا ان کے لئے کافی ہے اور وہ کبھی ابتلاؤں میں سے نہیں گزریں گے ؟ غرض اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں جتنے الفاظ استعمال کئے ہیں وہ سب اس کے قاعدہ کلیہ ہونے کے شاہد ہیں۔پس یہ ایک اصول ہے جو ہر نبی کی جماعت پر چسپاں ہو تا ہے اور یہ ایک قاعدہ ہے جس کا ہر زمانہ میں پورا ہونا ضروری ہے۔لیکن اگر یہ قاعدہ ہے کہ انبیاء کی جماعتیں ابتلاؤں میں سے ضرور گزرتی ہیں تو یہ بھی قاعدہ ہے کہ دعاؤں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ یا تو آنیوالے ابتلاؤں کو ٹال دیتا ہے یا ان کی شدت کو کم کر دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے دکھ سے خوش نہیں ہو تا بلکہ ان ابتلاؤں کے ذریعہ وہ بندوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہے۔جس طرح ماں کا دل چاہتا ہے کہ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد اس کا بچہ اس کی طرف آئے اور اگر وہ زیادہ دیر تک اس کے پاس نہ آئے تو کبھی وہ اس کو سرزنش بھی کرتی ہے جیسے بچہ اگر کھیل میں مشغول ہو اور ماں چاہتی ہو کہ وہ اس کے پاس آئے تو وہ بچے کو مخاطب ہو کر کہتی ہے کہ میں تجھے مٹھائی نہیں دوں گی اور اس سے اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ اس کا بچہ کھیل کو چھوڑ کر اس کی طرف متوجہ ہو جائے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ بھی کبھی کبھی اپنے بندوں کو انعامات سے محروم کر دیا کرتا ہے تاکہ وہ اس کی طرف توجہ کریں کیونکہ اس کی محبت ماں کی محبت سے بہت زیادہ ہے۔اگر بندے اپنے اوپر یہ امر لازم کر لیں کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف جھکتے رہیں اور اس کے حضور عاجزی اور گریہ وزاری سے کام لیں تو اللہ تعالی آنے والے ابتلاؤں کو یا تو ٹال دیتا ہے یا ان کی شدت کو کم کر دیتا ہے اور یا انہیں کلیۂ مٹا دیتا ہے۔گویا دعاؤں کے نتیجہ میں کبھی تو اللہ تعالیٰ ابتلاؤں کو پیچھے ڈال دیتا ہے یہاں تک کہ انسان کے اندر قوتِ برداشت پیدا ہو جاتی