خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 145 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 145

$1940 145 خطبات محمود متعلق دیکھا گیا ہے کہ ذرا زور دینے سے ان میں سے سینکڑوں لوگ احمدیت میں داخل ہونے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔پس ایسے موقع کو ہاتھ سے جانے دینا اور لوگوں کو اپنی پوری کوشش سے کلمہ حق نہ پہنچانا اسلام اور احمدیت پر بہت بڑا ظلم ہے۔پس قادیان کی جماعت کو خصوصاً اور بیرونی جماعتوں کو عموماً میں اس امر کی طرف توجہ دلا تا ہوں کہ آپ لوگ اپنے اس فریضہ کو پہچانتے ہوئے جماعت کے نظام کے ماتحت اپنے اپنے علاقوں میں تبلیغ کو وسیع کریں تا اللہ تعالیٰ جلد سے جلد سلسلہ اور اسلام کی اشاعت کے سامان پیدا کرے اور اسلام ہماری آنکھوں کے سامنے جبکہ ہم میں صحابہ اور تابعین موجود ہیں ایسی صورت میں قائم ہو جائے کہ بعد میں اس میں کسی کو رخنہ اندازی کا موقع نہ ملے۔“ (الفضل 3 مئی 1940ء)