خطبات محمود (جلد 21) — Page 82
$1940 82 خطبات محمود طرف سے ایک تنبیہہ ہے۔خدا تعالیٰ نے اس رنگ میں ہمیں سمجھایا ہے کہ تم ان لوگوں کو تھوڑے سمجھ کر اپنے فرض سے غافل ہو رہے تھے۔اب دیکھ لو پھر ان میں بیداری پید اہو رہی ہے اور پھر اس بات کی ضرورت ہے کہ تم اپنی غفلت کو دور کرو اور ان لوگوں کی طرف محبت اور پیار سے توجہ کرو۔پس جماعت کو درد اور اخلاص کے ساتھ ان لوگوں کی اصلاح کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔اور میں جماعت کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر ہماری جماعت اس طرف توجہ کرے گی تو اسے یقیناً کامیابی حاصل ہو گی۔میں نے متواتر رویا میں دیکھا ہے کہ مولوی محمد علی صاحب میرے پاس آئے ہیں اور وہ نہایت محبت اور اخلاص سے مجھے ملے ہیں۔اس خواب کے مطابق ظاہری رنگ میں مولوی محمد علی صاحب آئیں یا نہ آئیں اس کی یہ تعبیر تو ظاہر ہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے ہمراہیوں یا ان کے خاندان کے لوگوں میں سے بعض کو کھینچ کر ہماری طرف لائے گا اور وہ خواہ کتنا ہی شور مچائیں فتح ہماری ہی ہو گی۔پس میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ جب بھی اٹھے فتح آپ کی ہی ہوگی کیونکہ اللہ تعالیٰ کے حضور مقدر یہی ہے اور خدا جب کسی امر کا فیصلہ کر لیتا ہے تو بندے خواہ کتنی ہی دولت و ثروت رکھنے والے ہوں، کتنے ہی اچھے بولنے والے ہوں، کتنا ہی اثر اور اقتدار رکھنے والے ہوں، ہو تا وہی ہے جو خدا کا منشاء ہوتا ہے۔اور وہ لوگ جو مقابلہ پر ہوتے ہیں اس طرح بیٹھ جاتے ہیں جس طرح ہنڈیا کا جوش ابلنے کے بعد ختم ہو جاتا ہے۔پس خواہ وہ قادیان پر حملہ کریں، خواہ وہ ہمارے مرکز میں آئیں، خواہ وہ ہمارے خلاف ٹریکٹ اور کتابیں شائع کریں اور خواہ ہمارے خلاف وہ اخبارات شائع کریں جس وقت ہماری طرف سے جواب شروع ہو گا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس کا یہی نتیجہ نکلے گا کہ ہم انہیں کھینچ کر لے آئیں گے اور وہ مُنہ دیکھتے کے دیکھتے رہ جائیں گے۔انشَاءَ اللهُ تَعَالَى - وَمَا ذَالِكَ عَلَى اللَّهِ بِبَعِيدٍ وَآخِرُ دَعَوَانَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِینَ۔“ (الفضل 5 اپریل 1940ء) 1 بخاری کتاب الجہاد باب دعاء النبي الله الله الى الاسلام والنبوة