خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 83 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 83

$ 1940 83 8 خطبات محمود تحریک جدید کے ماتحت ہماری قربانیاں اللہ تعالیٰ کے انعامات کے مقابلہ میں بالکل حقیر ہیں (فرمودہ 5 اپریل 1940 ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں آج کے خطبہ میں جماعت کو تحریک جدید کے چندوں کی وصولی کی طرف توجہ دلانی چاہتا ہوں۔میں کئی بار اچھی طرح یہ امر واضح کر چکا ہوں کہ یہ چندے صرف وقتی تبلیغ پر ہی خرچ نہیں ہوتے بلکہ وہ تبلیغ کے لئے ایک مستقل بنیاد قائم کرنے پر بھی خرچ ہو رہے ہیں۔واقفین زندگی کی ایک جماعت جس میں بہت سے نوجوان علماء میں سے لئے گئے ہیں اور کچھ انگریزی خوان نوجوانوں میں سے تبلیغ اسلام کے کام کے لئے تیار کی جارہی ہے۔علماء کو تیار کیا جا رہا ہے کہ وہ انگریزی علوم سے واقفیت حاصل کریں اور اس کے ساتھ مذہبی علوم میں بھی زیادہ وسعت پیدا کریں اور انگریزی خوان نوجوانوں کے متعلق یہ کوشش کی جاتی ہے کہ انہوں نے جہاں علوم جدیدہ پڑھے ہیں وہاں وہ دینیات سے بھی اچھی طرح واقف ہو جائیں۔اس کام کے علاوہ جو تحریک جدید کے چندوں سے تبلیغ کا دوسرے ذرائع سے ہو رہا ہے یہ حصہ ایسا ہے جو جماعت کو نظر نہیں آتا اور ابھی نظر آ نہیں سکتا کیونکہ یہ حصہ ابھی تیاری میں ہے۔شاید ایک دو سال کے اند ر جب وہ نوجوان تیار ہوں اور ان ضرورتوں کو پورا کریں جو دیر سے محسوس تو