خطبات محمود (جلد 21) — Page 69
$ 1940 69 7 خطبات محمود غیر مبائعین کو تبلیغ کرنے کے متعلق خاص ہدایت (فرمودہ 29 مارچ 1940ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔بوجہ انفلوئنزا کے دورہ کے میں اونچا نہیں بول سکتا اور گو آج حرارت میں مجھے نسبتاً کل سے افاقہ ہے لیکن گلے اور سر میں درد ابھی تک باقی ہے مگر لاؤڈ سپیکر کی وساطت سے میں امید کرتا ہوں کہ باوجود آہستہ بولنے کے میری آواز تمام جماعت تک پہنچ جائے گی۔میں آج دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ہماری جماعت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے اور اس وقت تک یہ وعدہ نہایت صفائی سے پورا ہو تا چلا آیا ہے کہ وہ ہم لوگوں کو جیسے بیرونی دشمنوں پر فتح اور نصرت عطا فرمائے گا اسی طرح جو اندرونی باغی ہیں ان پر بھی وہ اپنے فضل اور رحم کے ساتھ ہمیں غلبہ عطا فرما تارہے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کی بات ہے ابھی نہ کوئی خلافت کا سوال تھا نہ اس قسم کا نظام جماعت کے سامنے تھا کہ مجھے الہام ہوا۔اِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُ وا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ - حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ابھی زندہ ہی تھے جب مجھے یہ الہام ہوا۔اور جب میں نے آپ کو یہ الہام سنایا تو آپ نے اپنے ہاتھ سے الہاموں کی کاپی میں یادداشت کے طور پر اسے درج فرمالیا۔یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں یقینا ان کو جو تیرے متبع ہوں گے ان لوگوں پر جو تیرے مخالف ہوں گے ہمیشہ غالب رکھوں گا اور