خطبات محمود (جلد 21) — Page 459
خطبات محمود 458 $1940 جو ثواب حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں اسی مدت میں کوشش کر کے ثواب حاصل کر سکتے ہیں۔پس میں قادیان کی جماعت کو بھی اور باہر کی جماعتوں کو بھی تحریک کرتا ہوں کہ اس عرصہ میں وہ اپنی لسٹیں مکمل کر کے دفتر میں پہنچا دیں۔افراد کو چاہیے کہ وہ اس چندہ میں پہلے سالوں سے زیادہ حصہ لیں اور جماعتوں کو بھی چاہیے کہ نہ صرف افراد کے لحاظ سے ان کی لسٹیں پہلے سالوں سے بڑھ کر ہوں بلکہ چندہ کے لحاظ سے بھی ان میں زیادتی ہو۔آخر میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتے ہوئے میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں کہ وہ ہمارے اس کام میں برکت ڈالے اور ہمیں اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے ایک ایسی بنیاد قائم کرنے میں مدد دے جو اسلام کو دوسرے تمام ادیان پر غالب کرنے والی ہو۔اسی طرح احمدیت پر جو دشمن اعتراضات کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ اس تحریک کے ذریعہ ان اعتراضات کو پاش پاش کر دے تا اسلام اور احمدیت تمام قلوب پر چھا جائیں اور دنیا کی تمام قومیں دین کے جھنڈے کے نیچے ایک ہاتھ پر جمع ہو جائیں۔) الفضل 7 دسمبر 1940ء) 66 ل وَ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَسْمَعُوْا لِهَذَا الْقُرْآن وَالْغَوْا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُونَ ( حم السجدة: 27) 2 مسلم كتاب الفضائل باب من فضائل ابي ذر (الخ) 3 فاطر: 11 4 النحل :93 سیرت ابن ہشام جلد 4 صفحہ 163 ، 164 مطبوعہ مصر 6 مسلم كتاب التوبة باب حدیث کعب بن مالک وصاحبیہ $1936 غُلِبَتِ الرَّوْمُ فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ فِي بِضْعِ سِنِينَ۔(الروم: 3 تا 5) 8 ترمذى ابواب التفسير تفسير سورة الروم ، تفسير ابن كثير جلد 6 صفحہ30 زیر آیت وَعْدَ اللهِ لَا يُخْلِفُ اللهُ وَعْدَهـ مطبوعہ 1999ء