خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 458 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 458

$1940 457 خطبات محمود کو متحد کر کے ایرانیوں پر ایسا شدید حملہ کیا کہ ان کے لئے بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہ رہا۔ایرانی شکست کھا گئے اور رومیوں کو فتح حاصل ہو گئی۔جب یہ خبر مسلمانوں کو پہنچی اس وقت ہجرت ہو چکی تھی۔اُبی بن خلف مر چکا تھا۔اور کفار مکہ سے مسلمانوں کی لڑائیاں شروع ہو چکی تھیں۔حضرت ابو بکر نے اس کے وارثوں کو کہلا بھیجا کہ تمہیں وہ شرط یاد ہے جو اُبی بن خلف نے مجھ سے کی تھی۔انہوں نے کہا یا د ہے اور اسی وقت سو اونٹ بھجوا دیئے۔8 تو کافر بھی اپنے وعدے کا پاس کیا کرتا ہے۔کجا یہ کہ مومن ایک وعدہ کرے اور اسے اپنے وعدہ کو پورا کرنے کا کوئی خیال نہ آئے۔کیا ہو سکتا ہے کہ اُبی بن خلف جیسے شدید دشمن اسلام کی اولاد تو محمد صلی نیم کے اتباع کے متعلق اپنے وعدہ کو پورا کر دے اور ایک احمدی سلسلہ کے ساتھ کئے گئے وعدہ کو پورا نہ کرے۔اگر ایسا ہو تو یہ ایک نہایت ہی افسوسناک بات ہو گی۔اس وقت تحریک جدید کے چھٹے سال کے وعدوں میں سے بھی چھبیس ستائیس ہزار کی رقم رہتی ہے۔* دوستوں کو چاہیے کہ دسمبر کے مہینہ میں ہی اسے ادا کرنے کی کوشش کریں۔نئے سال کے وعدوں کے متعلق میں یہ بھی اعلان کر دینا چاہتا ہوں کہ سات جنوری 1941ء تک وعدوں کی لسٹیں مرکز میں پہنچ جانی چاہئیں اور آج سے ہی تحریک جدید کے کارکنوں کو اس کام میں مشغول ہو جانا چاہیئے۔ہو سکے تو جلسہ سالانہ سے پہلے پہلے لٹیں مکمل کر کے پہنچادی جائیں۔ممکن ہے بعد میں یہ وقت بڑھانا پڑے مگر میں سمجھتا ہوں لمباوقت اگر دے دیا جائے تو کارکنوں میں مستعدی پیدا نہیں ہو سکتی اور وہ خیال کر لیتے ہیں کہ ابھی کافی وقت پڑا ہے اس کام کو بعد میں کر لیا جائے گا۔پس میں چاہتا ہوں کہ دسمبر میں ہی لسٹیں تیار ہو جائیں اور زیادہ سے زیادہ سات جنوری تک یہاں پہنچا دی جائیں۔بعض لوگ جلسہ سالانہ پر آکر لسٹیں تیار کیا کرتے ہیں کیونکہ یہاں ان دنوں تمام آدمی اکٹھے ہوتے ہیں۔ایسے دوستوں کو بھی چاہیئے کہ جلسہ سالانہ تک لسٹیں مکمل کر کے پہنچا دیں اور اگر پھر بھی بعض لوگ رہ جائیں تو ان کا وعدہ سات جنوری تک پہنچا دیا جائے۔بہر حال سات جنوری تک کا وعدہ ہی قبول کیا جائے گا۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے ممکن ہے اس وقت میں بعد میں زیادتی بھی کرنی پڑے مگر اصل میعاد یہی ہے اور مخلصین اس وقت خطبہ کو دیکھتے وقت کوئی انیس بیس ہزار کی رقم باقی ہے