خطبات محمود (جلد 21) — Page 439
$1940 438 خطبات محمود بتایا ہے مختلف ہیں۔لیکن بعض دکانوں سے سودا خریدنے کی ممانعت کے باوجود یہاں کے ہندوؤں اور سکھوں سے بھی محبت کا سلوک کرو۔کوئی ہندو، سکھ یا غیر احمدی بھوکا ہو تو اس کے لئے بھی کھانے کا اسی طرح فکر کرو جیسا اپنے احمدی بھائی کے لئے کرتے ہو۔کوئی ننگا ہو تو اس طرح اس کے لئے بھی کپڑے کا خیال رکھو۔میرا اپنا معاملہ تو یہ ہے کہ میں نے سکھوں کو تعلیمی وظائف بھی دیئے ہیں۔انہیں گھر کے اخراجات کے لئے بھی امداد دی ہے۔بعض اوقات کفن دفن کے اخراجات بھی دیئے ہیں۔پس ہندوؤں سے بھی میں ویسا سلوک کرتارہا ہوں۔گو کسی کے نام کا اظہار مناسب نہیں کہ اس طرح ہتک ہوتی ہے۔پس آپ لوگوں کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔یہاں کے ڈاکٹروں اور طبیبوں کو ہندو اور سکھ مریضوں کا اسی طرح علاج کرنا چاہیئے جس طرح احمدیوں کا کرتے ہیں۔قادیان میں بھی اور باہر بھی ان سے اچھا ہی سلوک کرنا چاہیئے۔ان سے لین دین میں کوئی روک نہیں اور گو اس طرح ہمارا پیسہ ان کے گھروں میں جاتا ہے مگر اس کی کوئی پرواہ نہ کرو کہ وہ بھی ہمارے ویسے ہی بھائی ہیں جیسے احمدی یا دوسرے مسلمان۔“ از ریکار ڈ خلافت لائبریری ربوہ) 1 اندور: ہندو مہاراجوں کی سابق ہندوستانی ریاست جو ہندوستان کے تقریباً وسط میں واقع تھی۔1948ء میں مدھیہ پردیش میں ضم ہو گئی۔اندور شہر میں بہت سے کالج اور ایک خوبصورت محل ہے۔یہ محل مہاراجہ کے استعمال میں تھا۔(اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اول صفحہ 140 مطبوعہ لاہور 1987ء