خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 440 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 440

$1940 439 (31) خطبات محمود تحریک جدید کے ساتویں سال کا آغاز فرمودہ 29 نومبر 1940ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”میری طبیعت پیچپش کی وجہ سے خراب ہے ساتھ ہی کچھ حرارت کی شکایت بھی ہے جس کی وجہ سے میں زیادہ دیر تک بول نہیں سکتا لیکن چونکہ نومبر کا آخر آگیا ہے اور یہ وہی ایام ہیں جبکہ تحریک جدید کے نئے سال کے متعلق اعلان کیا جاتا ہے اس لئے میں آج دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اب وہ ساتویں سال کی تحریک کے لئے اپنے وعدے لکھوانے شروع کر دیں۔میں سمجھتا ہوں اس تحریک کے متعلق اتنی بار اور اتنے رنگ میں اور اتنے تواتر سے تحریک ہو چکی اور اس کی تفصیلات بیان کی جاچکی ہیں کہ در حقیقت اب کسی لمبے خطبے اور واضح بیان کی ضرورت نہیں ہے۔جو لوگ اس قابل ہیں کہ اس تحریک میں حصہ لے سکیں یا جو لوگ اس قابل ہیں کہ اس تحریک کی ضرورت اور اہمیت کو سمجھ سکیں وہ تو اس میں شامل ہو چکے ہیں اور میں سمجھتا ہوں اس وعدہ کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ دس سال تک اس تحریک میں انشاء اللہ شامل رہیں گے۔اور جو لوگ اس قابل نہیں کہ اس تحریک میں شامل ہو سکیں یا قابل تو ہیں مگر اس تحریک کی ضرورت اور اہمیت سمجھنے کے قابل نہیں یا اللہ تعالیٰ نے ان کو کسی گناہ اور شامت اعمال کی وجہ سے اس میں حصہ لینے سے محروم کر رکھا ہے۔